اردو

urdu

ETV Bharat / state

جنتر منتر معاملہ: قومی اقلیتی کمیشن کا ڈی سی پی کو نوٹس - जंतर मंतर मामला

دارالحکومت دہلی کے جنتر منتر پر گزشتہ روز 'بھارت جوڑو ریلی' کے دوران مسلمانوں کے خلاف جم کر نعرے بازی کی گئی۔

جنتر منتر معاملہ: قومی اقلیتی کمیشن کا ڈی سی پی کو نوٹس
جنتر منتر معاملہ: قومی اقلیتی کمیشن کا ڈی سی پی کو نوٹس

By

Published : Aug 9, 2021, 5:59 PM IST

قومی اقلیتی کمیشن کے نائب چیئرمین عاطف رشید نے گزشتہ روز جنتر منتر پر ہوئی ریلی میں مسلمانوں کے خلاف نعرے بازی کرنے پر ازخود نوٹس لیتے ہوئے دہلی پولیس کمشنر کو خط لکھ کر جواب طلب کیا ہے۔

دارالحکومت دہلی کے جنتر منتر پر گزشتہ روز بی جے پی کے رہنما اشونی اپادھیائے کی دعوت پر منعقد 'بھارت جوڑو ریلی' کے دوران مسلمانوں کے خلاف جم کر نعرے بازی کی گئی۔

جنتر منتر معاملہ: قومی اقلیتی کمیشن کا ڈی سی پی کو نوٹس

اس پورے معاملے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب گردش کر رہی ہے جس سے مسلمانوں میں دہلی پولیس اور انتظامیہ کے خلاف غصہ دیکھا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حزب اختلاف رہنماؤں کی پارلیمنٹ میں دوبارہ میٹنگ

اس معاملے کو بڑھتا دیکھ قومی اقلیتی کمیشن نے نئی دہلی کے ڈپٹی کمیشنر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے تمام تفصیلات کے ساتھ 10 اگست کو کمیشن میں حاضر ہونے کا حکم دیا ہے۔

کمیشن کی جانب سے جاری کیے گئے اس نوٹس میں ڈپٹی کمشنر اور پولیس سے جو تفصیلات مانگی گئی ہیں وہ درج ذیل ہیں۔

ریلی کے دوران مسلمانوں کے خلاف نعرے بازی کرنے والے افراد پر اب تک کیا کارروائی کی گئی ہے؟

کیا ابھی تک اس معاملے میں کوئی گرفتاری ہوئی ہے؟ اگر ہاں تو ان کے خلاف کن دفعات کے تحت معاملات درج کیا گیا ہے؟

اس تقریب کی اجازت کس نے دی تھی؟ آئندہ دنوں میں اس طرح کے واقعات نہ ہو اس کے لیے کیا اقدامات کیے گئے ہیں؟

ABOUT THE AUTHOR

...view details