وزیر اعظم نریندر مودی نے جموں ایئر فورس اسٹیشن پر ڈرون حملے سے پیدا ہونے والے خطرے اور چیلنجوں پر تبادلہ خیال کے لئے آج یہاں ایک اعلی سطحی اجلاس منعقد کیا جموں ایئر فورس اسٹیشن پر گذشتہ اتوار کی شب ڈرون حملے کے دو دن بعد وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ ، وزیر داخلہ امیت شاہ ، ہوم سکریٹری اجے بھلا اور قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال اور متعدد دیگر اعلی عہدیداروں نے وزیر اعظم کی رہائش گاہ پر اجلاس میں شرکت کی۔
ذرائع کے مطابق وزیر دفاع ، جو تین روزہ لیہہ اور لداخ کے دورے سے واپس آئے تھے ، نے اجلاس میں جموں میں ڈرون حملے کے بارے میں تفصیلی اطلاعات دیں۔