نئی دہلی:پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کا آج چوتھا دن ہے۔ جموں و کشمیر ریزرویشن (ترمیمی) بل اور جموں و کشمیر ری آرگنائزیشن (ترمیمی) بل راجیہ سبھا میں پیش کیا جا سکتا ہے۔ بی جے پی ایم پی چھیدی پاسوان درج فہرست ذات اور درج فہرست قبائل کی بہبود کمیٹی 24-2023 کا بیان پیش کریں گے۔
بی جے پی کے ممبران پارلیمنٹ انیل جین اور نیرج شیکھر راجیہ سبھا میں امور داخلہ کی پارلیمانی اسٹینڈنگ کمیٹی کی 249 ویں اور 250 ویں رپورٹ (انگریزی اور ہندی میں) پیش کریں گے۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ جموں و کشمیر ریزرویشن (ترمیمی) بل 2023 کو آگے بڑھائیں گے۔ جموں و کشمیر تنظیم نو (ترمیمی) بل، 2023 پر راجیہ سبھا میں بحث اور منظور ہونا ہے۔ دونوں بلوں کو بدھ کو لوک سبھا نے منظور کر لیا گیا ہے۔ جموں اور کشمیر ریزرویشن (ترمیمی) بل، 2023 جموں اور کشمیر ریزرویشن ایکٹ، 2004 میں ترمیم کا مطالبہ کرتا ہے، جب کہ جموں اور کشمیر تنظیم نو (ترمیمی) بل، 2023 جموں اور کشمیر تنظیم نو ایکٹ، 2019 میں ترمیم کرنے کرنے کی اجازت دیتا ہے۔