اردو

urdu

By

Published : Mar 28, 2023, 12:38 PM IST

ETV Bharat / state

Distribution Ramazan Kits جمعیت علماء صوبہ دہلی کی جانب سے رمضان کٹس تقسیم

مفتی عبدالرازق مظاہری ناظم اعلٰی جمعیت علماء دہلی کی سربراہی میں یہ کٹس شاہین باغ میں واقع قبرستان میں تقسیم کی گئیں۔ جس میں زیادہ تر روہنگیا پناہ گزیں افراد شامل تھے۔ دہلی کے شرم وہار میں روہنگیائی پناہ گزینوں میں رمضان کٹس میں تمام طرح کا راشن اور افطاری وسحری کے لیے کھجور وسیویاں وغیرہ شامل ہیں۔ Distribution Ramazan Kits In Delhi

جمعیت علماء صوبہ دہلی کی جانب سے رمضان کٹس تقسیم
جمعیت علماء صوبہ دہلی کی جانب سے رمضان کٹس تقسیم

جمعیت علماء صوبہ دہلی کی جانب سے رمضان کٹس تقسیم

نئی دہلی: اس موقع پر مفتی عبدالرازق مظاہری ناظم اعلٰی جمعیت علماء دھلی نے کہا کہ جمعیۃ علماء ہند ہمیشہ سے ملک و ملت اور قوم کی فلاح و بہبود کے لیے کوشاں رہتی ہے. مظلوموں. بے سہارا. غریبوں. مسکینوں. کی داد رسی میں پیش پیش ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسی نہج پر عمل پیرا رہتے ہوئے جمعیۃ علماء صوبہ دہلی نے بھی خدمت خلق کو اپنے لیے سعادت سمجھی اور بلا تفریق مذہب و مسلک پریشان حال لوگوں کی مدد کی جا رہی ہے۔

مفتی عبدالرزاق نے کہا کہ .بطورخاص رمضان المبارک کے اس مقدس مہینے میں مولانا سید ارشد مدنی صدر جمعیۃ علماء ہند کی خصوصی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے جمعیۃ علماء صوبہ دہلی کی جانب سےشرم وہار میں روہنگیائی پناہ گزینوں میں رمضان کٹس تقسیم کی گئیں۔ ان کٹس میں رمضان المبارک کو دھیان میں رکھتے ہوئے تہار کیا گیا ہے۔ جن تمام طرح کا راشن اور افطاری وسحری کے لیے کھجور وسنوئیاں وغیرہ شامل ہیں۔ کٹس حاصل کرنے والے افراد نے جمعیت علماء ہند کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر مفتی عبد الرازق کے علاوہ قاری محمد صادق. مولانامحمد راشد. قاری عبدالمنان. مولانا محمد احمد. حافظ محمد علی. محمد اسامہ وغیرہ شریک رہے۔ واضح رہے کہ کثیر تعداد میں روہنگیا پناہ گزیں شاہین باغ سے متصل شرم وہار میں رہتے ہیں جہاں کسی طرح کی ان کے لیے سہولیات دستیاب نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Jamia Hamdard جامعہ ہمدرد میں پیناسونک انڈیا کے اشتراک سے سینٹر فار ٹریننگ اینڈ ڈیولپمنٹ کا آغاز

وہ لوگ آس پاس میں محنت مزدوری کر کے اپنا گزر بسر کر تے ہیں۔ یہی وجہ ہے کے ان میں پریشان حال لوگوں کو اکثر پے در پے جمعیۃ علمائے ہند صوبہ دہلی امداد کرتی رہتی ہے اسی سلسلے میں رمضان المبارک کو دھیان میں رکھتے ہوئے یہ کٹس تقسیم کی گئی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details