اردو

urdu

ETV Bharat / state

چھوٹے تاجروں کی بازآبادکاری کے لیے جمعیۃ کی جانب سے چیک تقسیم - دکان کھو دینے والے

مشرقی دہلی فسادات میں اپنا گھر، اپنی تجارت اور دکانیں کھو دینے والے ایسے کئی لوگ ہیں جو لاک ڈاؤن کے بعد کافی پریشانیوں کا سامنا کر رہے ہیں، جن کی مدد کے لیے جمعیتہ کی جانب سے تاجروں میں چیک تقسیم کیے گئے۔

چھوٹے تاجروں کی بازآبادکاری کے لیے جمعیۃ کی جانب سے چیک تقسیم
چھوٹے تاجروں کی بازآبادکاری کے لیے جمعیۃ کی جانب سے چیک تقسیم

By

Published : Apr 23, 2020, 9:07 AM IST

دارالحکومت دہلی میں جمعیۃ علماء ہند نے ان لوگوں کی مدد کی ہے جن لوگوں نے دہلی فسادات میں اپنا سب کچھ کھو دیا ہے انہیں تین مرحلوں میں 107 چھوٹے تاجروں کے درمیان 25 لاکھ 68 ہزار بذریعہ چیک تقسیم کیے گئے ہیں۔

مستفیدین میں جنرل اسٹور، سیلون، سبزی دکان، سلائی سینٹرس، الیکٹرانک شاپ، فرنیچر شاپ، لیڈیز پرس، چکن شاپ سمیت درجنوں تجارت سے جڑے لوگ ہیں جن کی دکانیں دہلی فسادات میں جلا دی گئی تھی۔

جمعیۃ کی اس مہم میں مجیدیہ ہسپتال، جامعہ ہمدرد کے ڈاکٹر صاحبان نے بھی اپنی طرف سے تعاون پیش کیا ہے۔

جمعیۃ کے جنرل سکریٹری مولانا محمود مدنی نے کہا کہ جمعیۃ علماء فساد متاثرین کے حقیقی مسائل کو حل کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

دہلی فساد متاثرین کے گھروں کی تعمیر کے علاوہ ان کی معاشی بازآبادکاری پر بھی کام ہورہا ہے، لاک ڈاؤن میں ان تک راشن کٹ اور تازہ سبزیاں پہنچائی جارہی ہیں۔

واضح رہے کہ جمعیۃ علماء کی روایت رہی ہے کہ متاثرین کی عارضی امداد کے علاوہ ان کی اصل پریشانیوں کا بھی تدارک کیا جائے۔ ضرورت مندوں کو جب تیسرے مرحلے میں چیک دیے گیے تو اس درمیان جمعیۃ علماء ہند کے سکریٹری اور شو وہار کے مقام ذمہ داران بھی موجود رہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details