ریاست ہریانہ کے فیروز پور جھڑکہ میں سو سے زائد غریب کسان خاندانوں کے گھروں کو بلڈوزر سے مسمار کردیا گیا تھا اور ان کے جانور لوٹ لیے گئے تھے۔ اب یہ افراد کھلے آسمانوں کے نیچے رہنے پر مجبور ہیں، ان کی بے بسی و کسمپرسی دیکھنے کے لائق ہے۔ جمعیۃ علماء ہند نے ان حالات کے مکمل جائزے کے بعد ان کے لیے جلد آشیانہ بنانے کا عزم ظاہر کیا تھا، چنانچہ صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے وہاں سو مکانات کی تعمیر کا فیصلہ کیا ہے۔
مولانا مدنی میوات فساد اور مابعد انہدامی کارروائی سے کافی فکر مند ہیں اور جمعیۃ کی طرف سے باز آبادکاری عمل کی براہ راست نگرانی و سرپرستی فرمارہے ہیں۔ چنانچہ آج گیاسیان باس فیروز پور جھڑکہ میں دو کالونیوں کا سنگ بنیاد جمعیۃ علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا حکیم الدین قاسمی، مولانا یحییٰ کریمی ناظم اعلی ٰجمعیۃ علماء ہریانہ، مولانا شیر محمد امینی نائب صدر وغیرہ کے ہاتھوں رکھا گیا۔
اس موقع پر مولانا حکیم الدین قاسمی نے بتایا کہ یہاں تین کالونیاں بنائی جائیں گی۔ آج دو کالونیاں’ ظفر الدین نگر‘ اور ’عبدالرحیم نگر‘ کی بنیاد رکھی گئی ہے، اول الذکر حضرت مولانا مفتی ظفرالدین ؒ سابق صدر جمعیۃ علماء صوبہ دہلی اور دوسری کالونی حضرت مولانا عبدالرحیم بڈیڈویؒ سابق ناظم اعلیٰ جمعیۃ علماء ہریانہ،پنجاب و ہماچل پردیش کی طرف منسوب کی گئی ہے۔ یہ ان لوگوں کے لیے بنائی جارہی ہیں، جن کی اپنی زمین ہے۔ باقی جن لوگوں کے پاس زمین نہیں ہے، ان کے لیے جمعیۃ علماء کی طرف سے زمین کا انتظام کیا جا رہا ہے اور ان کے لیے بھی ایک علیحدہ کالونی ’جمعیۃ نگر‘ کے نام سے بنائی جائے گی۔
مولانا حکیم الدین نے بتایا کہ جمعیۃ علماء ہند کا عزم ہے کہ کوئی بھی شخص بغیر چھت نہ رہے اور ضرورت مندوں کو بے سہارا نہ چھوڑا جائے۔ اسی فکر کو لے کر ہمار قافلہ میوات فساد متاثرین کی راحت رسانی میں شروع دن سے لگا ہوا ہے۔ یہ قافلہ میوات کے ایک کنارے سے دوسرے کنارے تک سفر کی صعوبتیں برداشت کرکے ضرورت مندوں تک پہنچ رہا ہے اور ان کی ہر ممکن مدد کررہا ہے۔
انھوں نے بتایا کہ قانونی سطح پر بھی ہماری جدوجہد جاری ہے۔ جمعیۃ علماء ہند کے قانونی معاملات کے نگراں ایڈوکیٹ نیاز احمد فاروقی اور ایڈوکیٹ محمد نوراللہ کی نگرانی میں ایڈوکیٹ محمد طاہر روپڑیا اور ان کی مقامی ٹیم قانونی پیروی کر رہی ہے، اب تک 284 افراد کی گرفتاری ہوئی ہے، ساٹھ سے زائد افراد نے ہم سے قانونی امداد کی گزارش کی ہے، ہم زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچنے کی کوشش کررہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: Dumri By election 2023 ڈمری ضمنی انتخاب 2023، اویسی تشہیر کیلئے رانچی پہنچے، نوح تشدد پر کہی یہ بات
Jamiat will build hundred houses for riot victims فساد متاثرین کے لیے جمعیۃ فیروز پور جھڑکہ میں سو مکانات تعمیر کرے گی - صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی
صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی کی ہدایت پر آج دو کالونیوں کا سنگ بنیاد رکھا گیا۔ Jamiat will build hundred houses for riot victims in Firozpur Jhirka
فساد متاثرین کے لیے جمعیۃ فیروز پور جھڑکہ میں سو مکانات تعمیر کرے گی
Published : Aug 30, 2023, 10:53 PM IST
اپنے مکانات کی تعمیر کی بنیاد دیکھ کر مقامی لوگوں نے جمعیۃ کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا۔ انھوں نے کہا کہ اس گھاٹی میں فساد کے بعد تاریکی اور ویرانی ہے، ایسے وقت میں جمعیۃ علماء ہند ہمارے لیے امید کی کرن بن کر آئی ہے۔
TAGGED:
Firozpur Jhirka