اردو

urdu

ETV Bharat / state

ایودھیا فیصلہ: جمعیت علماء نظر ثانی کی عرضی کے حق میں

جمعیت علماء ہند کی مجلس عاملہ کی میٹنگ میں بابری مسجد رام مندر پر عدالت عظمی کے فیصلے کے خلاف نظر ثانی کی عرضی داخل کرنے کی بات کی گئی۔

عدالت عظمی

By

Published : Nov 14, 2019, 7:18 PM IST

Updated : Nov 14, 2019, 7:33 PM IST

بابری مسجد رام مندر ملکیت معاملہ میں عدالت عظمی کے فیصلہ کے بعد جمعیت علماء ہند نے نظر ثانی کی عرضی داخل کرنے کا ارادہ کیا ہے۔

جمعیت العلماء نظر ثانی کی عرضی کے حق میں، ویڈیو

جمعیت علماء کے صدر دفتر میں مجلس عاملہ کی میٹنگ میں سپریم کورٹ کی جانب سے سنائے گئے فیصلے پر نظر ثانی کی عرضی داخل کرنے کا ارادہ کیا گیا ہے، میٹنگ میں جمعیت مجلس عاملہ کے 8 ارکان نے شرکت کی۔

میٹنگ میں جمعیت علماء ہند کے صدر مولانا سید ارشد مدنی، جنرل سکریٹری مولانا عبد العلیم فاروقی، رکن عاملہ مولانا اسجد مدنی، مولانا حبیب الرحمان اعظمی، مولانا عبد الہادی پرتاپ گڑھی، گلزار اعظمی، ایڈوکیٹ آن ریکارڈ اعجاز مقبول اور مولانا فضل الرحمن شامل تھے۔

ہی میٹنگ کافی طویل رہی اور دن بھر جاری رہی، میٹنگ میں شریک زیادہ تر ارکان سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظر ثانی کی عرضی کے حق میں تھے تاہم نظر ثانی کی عرضی کے اثرات پر بھی غور و فکر کیا گیا لیکن سب اس بات پر متفق تھے کہ عدالت کا فیصلہ انصاف کے منافی ہے اس لیے نظر ثانی کی عرضی داخل کرنے کی کوشش کی جائے۔

مجلس عاملہ کے ایک رکن نے بتایا کہ ہمیں اللہ کے یہاں بھی جواب دینا ہے اس لیے ہم نظر ثانی کی کوشش کے حق میں ہیں۔

واضح رہے کہ عدالت عظمی نے بابری مسجد -رام مندر پر جو فیصلہ دیا ہے اس کے خلاف ریویو پٹیشن داخل کرنے پر مسلم جماعتوں میں اختلاف رائے ہے، زیادہ تر تنظیمیں اس معاملہ کو رفع دفع کرنا چاہتی ہیں۔

فیصلے کے بعد جمعیت نے بھی کچھ ایسا ہی اشارہ دیا تھا لیکن اب جب کہ عدالت کے فیصلہ کے خلاف آراء سامنے آرہی ہیں، اس کے مدنظر جمعیت نے نظر ثانی کی عرضی کی حمایت کی ہے، اس پر ایک میٹنگ مسلم پرسنل لا بورڈ کی بھی ہونی ہے جو لکھنو میں آئندہ 17 نومبر کو منعقد ہوگی۔

Last Updated : Nov 14, 2019, 7:33 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details