اردو

urdu

ETV Bharat / state

قربانی کے کھال قبرستان میں دفن کریں: جمیعت علمائے ہند - عیدالضحی

دہلی میں جمیعت علمائے ہند کے صدر مولانا عابد نے دہلی کے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ عیدالضحی کے دن قربانی کے بعد بکرے کے کھالوں کو فروخت کرنے کے بجائے اسے قبرستان میں دفن کردیں۔

قربانی کے کھال کو قبرستان میں دفن کریں:جماعت علماء ہند

By

Published : Aug 12, 2019, 7:15 PM IST

Updated : Sep 26, 2019, 7:01 PM IST

مولانا عابد نے کہا کہ 200 سے 250 روپے تک فروخت ہونے والے بکرے کی کھال کی قیمت 10 سے 15 روپے میں فروخت ہورہے ہیں، جو کی ناگوار بات ثابت ہورہی ہے۔

قربانی کے کھال قبرستان میں دفن کریں: جمیعت علماء ہند


انہوں نے کہا کہ بقرعید پر زیادہ تر مسلمان قربانی کے جانور کی کھال مدرسوں کو دیتےہیں۔ مدرسہ ان کو فروخت کرکے کچھ پیسے کو جمع کرتی ہے جو آنے والے وقت میں مدرسہ کے کام آتی ہے۔شاید اسی کو دیکھتے ہوئے بکروں کی کھالوں کی قیمت میں کمی کردی گئی ہے۔


انہوں نے مزید کہا کہ مسلمان قبرستان مین گڈھے کرکے کھال کو دفن کردیں، حالانکہ اس طرح کے کھالوں کو دفن کرنا شریعت کے مطابق صحیح نہیں ہے، لیکن بڑے نقصان سے بچنے کے لیے یہ عمل کیا جاسکتا ہے۔
مولانا عابد نے مسلمانوں سے یہ بھی اپیل کی کہ یہ سب ایک سازش کے تحت مدرسوں کو نقصان پہنچانے کا ایک طریقہ ہے۔ ایسے میں مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ کھال لے جانے والے مدرسوں کے لوگوں کو کچھ پیسے بھی دیں ، تاکہ فروخت سے ہونے والے نقصان کو کم کیا جاسکے۔

Last Updated : Sep 26, 2019, 7:01 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details