اردو

urdu

ETV Bharat / state

عیدالاضحیٰ کے موقع پر جمعیۃ علما کا مسلمانوں کو مشورہ - صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا سید ارشد مدنی

شعبہ نشر و اشاعت جمعیۃ علماء ہند کی جانب سے جاری کردہ پمفلٹ میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر مسلمانوں کو چوکس رہنے اور حکومت کی جانب سے نافذ کردہ گائیڈ لائن پر سختی سے عمل کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

عیدالاضحیٰ کے موقع پر جمعیۃ علما کا مسلمانوں کو مشورہ
عیدالاضحیٰ کے موقع پر جمعیۃ علما کا مسلمانوں کو مشورہ

By

Published : Jul 17, 2021, 6:27 PM IST

صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا سید ارشد مدنی نے موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے مسلمانوں کو تلقین کی ہے کہ مسجدوں یا عیدگاہوں میں وزارت صحت کی جانب نافذ گائیڈ لائین کو سامنے رکھتے ہوئے عیدالاضحیٰ کی نماز ادا کریں اور اولین اوقات میں نماز، خطبہ ادا کرکے قربانی جلد کرلیں۔

انہوں نے کہا کہ قربانی کے بعد آلائش کو اس طرح دفن کیا جائے کہ اطراف میں تعفن نہ پھیلے۔

جمعیت کی جانب سے جاری کردہ پمفلٹ میں کہا گیا کہ ابھی کورونا وائرس پوری طرح سے ختم نہیں ہوا ہے اسی لیے احتیاط برتنا ضروری ہے۔ اسی طرح سارے ملک میں خاص کر اترپردیش و دیگر علاقوں میں ممنوعہ جانور کی قربانی نہ کرنے کی بھی تلقین کی گئی۔

اپیل میں کہاگیا کہ اسلام میں کالے جانور کی قربانی جائز ہے، اس لیے کسی بھی فتنہ سے بچنے کےلیے ایسے جانور کی قربانی کرنا بہتر ہوگا۔

مسلمانوں سے اپیل کی گئی ہے کہ اگر کسی جگہ شرپسند عناصر کالے جانور کی قربانی سے بھی روکتے ہیں تو کچھ سمجھدار اور بااثر لوگوں کے ذریعہ انتظامیہ کو اعتماد میں لیکر قربانی کی جائے۔ اگر کسی مقام پر مذہبی ارکان کی ادائیگی میں دشواری ہورہی ہے تو قریبی آبادی میں جہاں کوئی پریشانی نہ ہو وہاں قربانی کی جائے۔

اس کے علاوہ ماضی میں جن علاقہ میں قربانی کی جاتی تھی لیکن موجودہ حالات میں کچھ دشواری ہورہی ہے تو ایسے مقامات پر بکرے کی قربانی ضرور کی جانی چاہئے اور انتظامیہ میں اس کا اندراج بھی کیا جانا چاہئے تاکہ مستقبل میں کوئی دشواری نہ ہو۔

یہ بھی پڑھیں: متعصب میڈیا کے خلاف جمعیۃ کی اہم پٹیشن پر حتمی بحث جلد

جمعیت نے مسلمانوں کو موجودہ حالات میں مایوس نہ ہونے کا مشورہ دیا اور حالات کا صبر، استقامت، پیار و محبت کے ذریعہ مقابلہ کرنے کی تلقین کی۔

اپیل میں مسلمانوں پر کورونا جیسی مہلک بیماری سے حفاظت کےلیے زیادہ سے زیادہ دعا کرنے اور توبہ و استغفار کا اہتمام کرنے پر بھی زور دیا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details