اردو

urdu

ETV Bharat / state

Jamiat Ulama e Hind Summer Camp جمعیۃ علما ہند کا تربیتی کیمپ اور ارتداد زدہ علاقوں میں مکاتب کے قیام پر زور

ایجنڈے کے مختلف پہلوؤں پر غورو خوض کے بعد اجلاس میں اسکول کے طلبہ کے لیے سمر کیمپ اور تعلیم بالغان کورس کو جلد حتمی شکل دینے کا فیصلہ ہوا، نیز ارتداد زدہ علاقوں میں نئے مکاتب قائم کرنے اور ان کی منظم نگرانی کی تاکید کی گئی۔ Workshop organized by Jamiat Ulama Hind

جمعیۃعلماء
جمعیۃعلماء

By

Published : Sep 24, 2022, 9:19 PM IST

نئی دہلی: مرکزی دینی تعلیمی بورڈ جمعیۃ علماء ہند کی مجلس عاملہ نے اس سال یکم تا تیس رجب المرجب مطابق 25 جنوری تا 22 فروری 2023 مکمل ایک ماہ تک دینی تعلیمی بیداری مہم منانے کا فیصلہ کیا۔ مرکزی دینی تعلیمی بورڈ جمعیۃ علماء ہند کی مجلس عاملہ کا اہم اجلاس زیر صدارت حضرت مولانا مفتی ابوالقاسم نعمانی مہتمم و شیخ الحدیث دارالعلوم دیوبند و صدر مرکزی دینی تعلیمی بورڈ میں یہ فیصلہ کیا گیا۔ Workshop Organized by Jamiat Ulama Hind

ایجنڈے کے مختلف پہلوؤں پر غورو خوض کے بعد اجلاس میں اسکول کے طلبہ کے لیے سمر کیمپ اور تعلیم بالغان کورس کو جلد حتمی شکل دینے کافیصلہ ہوا، نیز ارتداد زدہ علاقوں میں نئے مکاتب قائم کرنے اور ان کی منظم نگرانی کی تاکیدکی گئی۔علاوہ ازیں یہ بھی طے ہوا کہ مکاتب کے معلمین، ناظم و معاون حضرات کو بالترتیب تین اور دس یوم کی تربیت دی جائے گی۔نیز حسب ضرورت نئے معلمین کے لیے سہ ماہی تربیتی پروگرام کا فیصلہ کیا گیا جس کو موثر ا ور منظم طریقے سے چلانے کے لیے ایک نگراں کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس کا کنوینر مفتی محمد فضیل قاسمی آرگنائزر دینی تعلیمی بورڈ کو بنایا گیا ہے۔نیز جلد ہی دہلی و اطراف کے معلمین کے لیے دہلی میں سہ روزہ تربیتی ورکشاپ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا اوراسی طرح دوسرے صوبوں میں اس طرز کے پروگرام کا انعقاد عمل میں آئے گا۔

مجلس عاملہ نے ایک اہم فیصلے میں مکاتب کے نصاب کو جدید تعلیم سے ہم آہنگ کرنے کے امکانات پر غور کرنے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے، جس کے کنوینر مولاحکیم الدین قاسمی ناظم عمومی جمعیۃعلماء ہند ہوں گے، جب کہ اس کمیٹی میں بطور رکن مولانا نیاز احمد فاروقی، پروفیسرنعمان شاہ جہاں پوری،مولانا کلیم اللہ خاں فیض آبادی، مولانا عبدالقادر آسام، مفتی سید محمد عفان منصورپوری شامل ہیں، یہ کمیٹی دو ہفتے میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔ ورکنگ گروپ کی خالی جگہوں کو پر کرنے کے لیے ناظم عمومی جمعیۃعلماء ہند مولانا حکیم الدین قاسمی اور مفتی محمود باڈولی کو رکن منتخب کیا گیا۔ اجلاس کے شروع میں مولانا محمد خالد گیاوی ناظم دینی تعلیمی بورڈ جمعیۃ علماء ہند نے بورڈ کی کارگزاریوں کی ایک جامع رپورٹ پیش کی، نیز مختلف صوبوں سے آئے ہوئے نمایندگان نے اپنے اپنے صوبوں کی کارگردگی پیش فرمائی جس پر اظہارِ اطمینان کیا گیا۔

مجلس عاملہ میں صدر اجلاس و ناظم عمومی مرکزی دینی تعلیمی بورڈ کے علاوہ مولانا محمود اسعد مدنی صدر جمیعۃ علماء ہند، مولانا رحمت اللہ میر کشمیری رکن شوری دارالعلوم دیوبند، مفتی محمود باڈولی گجرات، پروفیسر محمد نعمان شاہ جہاں پور، مولانا عبدالقادر آسام، مولانا مفتی محمد عفان منصورپوری امروہہ، مفتی جمیل الرحمن پرتاپ گڑھ، مولانا حافظ ندیم صدیقی مہاراشٹرا، مولانا مفتی روشن پونہ، مولانا ابراہیم شولہ پوری،حافظ خلیق صابر، مولانا رضوان قاسمی پٹنہ،مولانا خالد گشن گنجی، مولانا محبوب حسن آسام، مفتی شمس الدین بجلی،حافظ سید عاصم عبداللہ کرناٹک،مولانا صہیب تامل ناڈو،مولاناعبداللہ خالد سہارن پور،مولانا امدادالاسلام بنگال،مولانا داؤ د امینی دہلی،قاری عبدالسمیع دہلی، مولانا نعمت اللہ قاسمی جھارکھنڈ، مولانا ایوب راجستھان،مولانا محمد اسعد راجستھان،مولانا محمد اسلام مدھیہ پردیش، مولانا خالد گیاوی، مولانا جمال قاسمی وغیرہ شریک ہوئے۔

مزید پڑھیں:Arshad Madni on Madrasas Survey مدارس کا سروے ضروری تو دوسرے تعلیمی اداروں کا سروے کیوں نہیں؟ مولانا ارشد مدنی

یوا ین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details