اردو

urdu

ETV Bharat / state

منڈولی کے قرنطین سینٹر سے جمعیت مطمئن - مولانا جاوید صدیقی قاسمی

چینی شہر ووہان سے دنیا بھر میں پھیلنے والی مہلک وبا کورنا وائرس کے اثر کو کم کرنے کے لئے مختلف مقامات پر قرنطین سینٹرز کا قیام کیا گیا ہے، ایسے میں باہر سے آنے والے تمام افراد کو سات دن کے لیے قرنطین سینٹر میں رکھا جا رہا ہے۔

منڈولی کے قرنطین سینٹر سے جمعیت مطمئن
منڈولی کے قرنطین سینٹر سے جمعیت مطمئن

By

Published : Jun 23, 2020, 8:06 PM IST

اسی سے متعلق جمعیت علمائے ہند کی ریاستی ٹیم نے منڈولی قرنطین سینٹر کا جائزہ لیا اور قرنطین کیے گئے افراد سے بات چیت کرکے یہ معلوم کیا کہ انہیں کسی طرح کی کوئی دشواری تو درپیش نہیں آرہی۔

دیکھیں ویڈیو

اسی سے متعلق ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے جمیعت علمائے ہند کے ریاستی جنرل سیکریٹری مولانا جاوید صدیقی قاسمی سے بات کی۔ جس میں انہوں نے بتایا کہ، ''جو اطلاعات ہمیں موصول ہوئی تھی اس کو دیکھتے ہوئے ہی ہم نے دہلی کے مختلف قرنطین سینٹرز کا جائزہ لیا۔ لیکن ہمیں سرکار کی طرف سے دی جانے والی سہولیات میں کوئی بھی کمی کا احساس نہیں ہوا اور نہ ہی ہم سے قرنطین کیے گیے افراد نے کوئی شکایت کی۔''

انہوں نے مزید کہا کہ، '' گذشتہ دنوں ایسے بہت سے واقعات سامنے آئے تھے، جب لوگوں نے اپنی ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر جاری کی تھی اور حکومت کی جانب سے برتی جا رہی لاپرواہی کی پول کھولی تھی، جس کی وجہ سے جمعیت نے اس بار پہلے سے ہی کمر کس لی ہے تاکہ پریشانی درپیش نا آسکے۔''

ABOUT THE AUTHOR

...view details