دارالحکومت دہلی کے شمال مشرقی دہلی میں ہوئے فرقہ وارانہ فسادات میں گوکل پوری کی ٹائر مارکیٹ کو فسادیوں نے جلا کر راکھ کر دیا تھا، جس کے بعد جمعیت علمائے ہند نے تمام دکانوں کو پھر سے تعمیر کرانے کا بیڑا اٹھایا تھا، جسے آج مکمّل کر دیا ہے۔
ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے جمعیت علمائے ہند کے سیکریٹری نیاز احمد فاروقی سے بات چیت کی، جس میں انہوں نے بتایا کہ، 'فسادات کے دوران پوری مارکیٹ کو نذرآتش کر دیا گیا تھا اور جو معاوضہ کا اعلان حکومت کی جانب کیا گیا تھا وہ بھی انہیں نہیں مل پایا ہے۔