اردو

urdu

ETV Bharat / state

جمعیت علماء فساد متاثرین کے ساتھ عید منائیں گی

دارالحکومت دہلی کے شمال مشرقی خطہ میں گزشتہ دنوں ہوئے فرقہ وارانہ فسادات میں اپنے قریبی رشتہ داروں کو کھونے والے افراد کے ساتھ جمعیت کی ریاستی کمیٹی عید کی خوشیاں منائیں گی۔

جمعیت علماء فساد زدگان کے ساتھ عید منائیں گی
جمعیت علماء فساد زدگان کے ساتھ عید منائیں گی

By

Published : Jul 26, 2020, 8:41 PM IST

دراصل عید الاضحی کے موقع پر جانوروں کی قربانی کر کے اس کا گوشت مستحق افراد تک پہنچانا اور ضرورت مندوں کی ضرورت پوری کرنا بھی ایک اہم فریضہ ہے اسی لیے جمعیت علماء صوبہ دہلی فساد زدہ علاقوں میں قربانی کا گوشت تقسیم کریں گی۔

جمعیت علماء فساد زدگان کے ساتھ عید منائیں گی

ای ٹی وی بھارت کے نمائندے سے بات چیت کے دوران جمعیت علماء صوبہ دہلی کے نائب صدر مولانا محمد داؤد امینی نے بتایا کہ عید الاضحی کے دوران ان تمام فساد زدہ علاقوں میں جمیعت کی ٹیم گھر گھر جاکر کر گوشت تقسیم کرے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ گوشت تقسیم کرنے کے دوران اس بات کا خاص خیال رکھا جائے گا غیر مسلم بھائیوں کو کسی طرح کی کوئی پریشانی نہ ہو اور گوشت کو تھیلیوں میں رکھ کر تقسیم کیا جائے گا تاکہ ان کی دل آزاری نہ ہو سکے۔

انہوں نے اپیل کی کہ سڑکوں پر بکرا فروخت کرنے والے افراد کے ساتھ پولیس زیادتی نہ کرے کیونکہ وہ تہوار کے موقع پر دہلی میں اپنے جانور فروخت کرنے آتے ہیں اگر انہیں سڑکوں پر جانور فروخت کرنے نہیں دیا جائے گا تو وہ کہاں جائیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details