صوبائی جمعیت اہل حدیث ہریانہ بشمول راجستھان میوات کے امیر ڈاکٹر عیسی انیس جامعی نے ای ٹی وی بھارت کے توسط سے عوام سے مدارس میں تعاؤن کی اپیل کی ہے۔
صوبائی جمعیت اہل حدیث ہریانہ کی مدارس میں تعاؤن کی اپیل - تعلیمی ادارے بند
کورونا وائرس کی وجہ سے نافذ لاک ڈاؤن کے باعث تعلیمی ادارے مالی بحران کا شکار ہو گئے ہیں۔ اسی ضمن میں تعلیمی اداروں بالخصوص مدارس اسلامیہ میں تعاؤن کے لیے صوبائی جمعیت اہل حدیث ہریانہ نے عوام سے اپیل کی ہے۔
صوبائی جمعیت اہل حدیث ہریانہ کی مدارس میں تعاؤن کی اپیل
انہوں نے کہا کہ فی الوقت تعلیمی ادارے بند ہیں لیکن جلدی یہ امید کی جاسکتی ہے کہ دینی و عصری ادارے کھولے جا سکتے ہیں لیکن ان کے سامنے سب سے بڑی پریشانی مالی بحران کو لیکر ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ در اصل رمضان کے مہینے میں مدارس کا تعاون بھرپور کیا جاتا ہے جس سے سال بھر کا بجٹ مکمل کیا جاتا ہے لیکن اس دفعہ لاک ڈاؤن کے سبب یہ ممکن نہیں ہو سکا۔جبکہ دوسری طرف اداروں کے اخراجات کم نہیں ہوئے ایسے میں اہل خیر حضرات کو مدارس کا خصوصی تعاؤن کرنا چاہیے۔