اردو

urdu

ETV Bharat / state

جامعہ نے موجودہ سیشن کے لئے آن لائن امتحانات کرانے کا اعلان کیا - جامعہ ملیہ اسلامیہ

جامعہ ملیہ اسلامیہ نے موجودہ سیشن کے لئے آن لائن امتحانات منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی آفس آف کنٹرولر ایگزامینیشن نے بھی ایک ہیلپ ڈیسک قائم کیا ہے تاکہ آن لائن ماک امتحان کے دوران طلباء کو درپیش پریشانیوں کو دور کیا جاسکے۔

جامعہ نے موجودہ سیشن کے لئے آن لائن امتحانات کرانے کا اعلان کیا
جامعہ نے موجودہ سیشن کے لئے آن لائن امتحانات کرانے کا اعلان کیا

By

Published : Jun 3, 2021, 9:53 AM IST

جامعہ ملیہ اسلامیہ آئندہ چند روز میں موجودہ سیشن کے لئے 'اوپن بک' آن لائن امتحان اہتمام کرے گا۔ سنٹرل یونیورسٹی نے بدھ کے روز یہ معلومات دی۔

یونیورسٹی نے کہا کہ وہ طلبا کو آن لائن امتحان کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کے لئے ماک امتحان کروائے جائیں گے تاکہ طلباء اس طرح کے امتحانات کے انعقاد کے بارے میں تفصیل سے سمجھ سکیں۔

انہوں نے کہا کہ ہر طالب علم کے لئے ایک گھنٹہ کا ماک امتحان لازمی ہوگا، جس کے بعد اصل امتحان لیا جائے گا۔

اس کے ساتھ ہی کنٹرولر آف ایگزامینیشن آفس نے ایک ہیلپ ڈیسک بھی قائم کیا ہے تاکہ آن لائن ماک امتحان کے دوران طلباء کو درپیش پریشانیوں کو دور کیا جاسکے۔

وہیں عہدیداروں نے بتایا کہ جامعہ ملیہ اسلامیہ میں کورونا وائرس کے سبب پی ایچ ڈی کے داخلے میں ایک سال کی تاخیر ہوگی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details