اردو

urdu

By

Published : Dec 16, 2019, 1:39 PM IST

ETV Bharat / state

طلباء نے  نیم برہنہ ہوکر کیا احتجاج

جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلبا دہلی پولیس کی کارروائی کے خلاف سراپا احتجاج ۔

طلباء نے  نیم برہنہ ہوکر کیا احتجاج
طلباء نے  نیم برہنہ ہوکر کیا احتجاج

جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلباء این آر سی اور سی اے اے کے خلاف مستقل احتجاج کر رہے ہیں۔ اتوار کے روز دہلی پولیس نے احتجاج کرنے والے طلبا کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں گرفتار کیا تھا بعد میں ان طلبا کو رہا کردیا گیا۔

طلباء نے نیم برہنہ ہوکر کیا احتجاج

آج جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلباء نے یونیورسٹی میں دہلی پولیس کے ذریعہ کی جانے والی کارروائی کے خلاف مظاہرہ کیا طلباء نے یونیورسٹی کے گیٹ کے باہر ٹی شرٹس اتار کر احتجاج شروع کیا ۔
جامعہ یونیورسٹی کے طلباء گیٹ نمبر 7 کے باہر احتجاج کر رہے ہیں۔

طلبہ نے پولیس پر بد سلوکی کا الزام عائد کیا ہے۔ احتجاج کرنے والے طلباء نے دہلی پولیس کے خلاف نعرے بازی کی اور طلبا کو انصاف دینے کا مطالبہ کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details