نئی دہلی: جامعہ ملیہ اسلامیہ کی وائس چانسلر پروفیسر نجمہ اختر کو کرنل کمانڈنٹ، این سی سی کے اعزاز سے سرفراز کیا گیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل این سی سی، دہلی ڈائریکٹوریٹ، میجر جنرل ایس پی وشواسراؤ، ایس ایم، پروفیسر نجمہ اختر کو اعزازی رینک سے سرفراز کیا۔ اعزازی عہدہ ملنے پر جامعہ ملیہ اسلامیہ کی وائس چانسلر پروفیسر نجمہ اختر نے تشکر کا اظہار کیا۔ میجر جنرل ایس پی وشواسراؤ، ایس ایم نے پروفیسر نجمہ اختر کو گزٹ نوٹیفکیشن اور بیٹن حوالے کیا۔
گزٹ اور رسمی بیٹن حاصل کرنے کے بعد وائس چانسلر نے کہا کہ جامعہ کے وائس چانسلر کے طور پر حکومت ہند کی وزارت دفاع کی طرف سے کرنل کمانڈنٹ، نیشنل کیڈٹ کور (این سی سی) کے اعزازی رینک سے نوازا جانا ان کے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے۔جی پی کیپٹن وریندر سنگھ رانا، گروپ کمانڈر، ہیڈکوارٹر گروپ(سی) (این سی سی) دہلی ڈائریکٹوریٹ اور کرنل عبدالباسط ہنگل، کمانڈنگ آفیسر 4 ڈی بی این، لیفٹیننٹ کرنل ہرمندر سنگھ، سی او 3 ڈی جی بی این اور کیپٹن (آئی این) نلین، سی او 2 دہلی نیول یونٹ . مشرا نے پائپنگ تقریب میں شرکت کی۔این سی سی کیڈٹس نے پروفیسر نجمہ اختر، وائس چانسلر، جامعہ، کرنل کمانڈنٹ کو رسمی کوارٹر گارڈ پیش کیا۔