نئی دہلی:شیخ الجامعہ پروفیسر نجمہ اختر نے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے سے بات کی جس میں انہوں نے بتایا کہ اس برس جامعہ کے ریزیڈینشل کوچنگ اکیڈمی سے تربیت لینے والی شروتی شرما نے اول مقام حاصل کرکے یہ ثابت کر دیا ہے کہ جامعہ کی کوچنگ اکیڈمی سب سے بیسٹ ہے۔
جامعہ ملیہ اسلامیہ کی وائس چانسلر پروفیسر نجمہ اختر اس کے علاوہ جامعہ ریزیڈینشل کوچنگ اکیڈمی کے ڈائریکٹر عابد حکیم نے بتایا کہ رواں برس جامعہ سے 53 طلباء نے یو پی ایس سی مینز امتحانات میں شرکت کی تھی جس میں سے 23 طلباء نے کامیابی حاصل کی ہے۔ وہیں جامعہ کے رجسٹرار ناظم حسین نے بتایا کہ جامعہ ملیہ اسلامیہ ریزیڈینشل کوچنگ اکیڈمی میں وہ تمام سہولیات مہیا کراتا ہے جس کی طلباء کو ضرورت ہوتی ہے۔
واضح رہے کہ یونین پبلک سروس کمیشن نے سول سروسز 2021 امتحان کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے جس میں جامعہ ریزیڈینشیل کوچنگ اکیڈمی سے 23 طلبا نے کامیابی حاصل کی ہے۔ جامعہ ملیہ اسلامیہ کے رابطہ افسر احمد عظیم کے مطابق اس مرتبہ یوپی ایس سی سول سروسز امتحان میں جامعہ ملیہ اسلامیہ ریزیڈینشل کوچنگ اکیڈمی کے 23 امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ہے۔ UPSC Civil Services Examinations۔
جامعہ کوچنگ اکیڈمی سے کامیاب امیدواروں کے نام درج ذیل ہیں۔ شروتی شرما (رینک۔1) منی شکلا (96)، اریبہ نعمان (109)، محمد شبور خان (125)، وکلپا این وشو کرما (275)، محمد ثاقب عالم (279)، وندنا مینا (331)، نازش عمر انصاری (344)، رمتیش سدھاکر (358)، شمائلہ چودھری (368)، ماوی عبدالکریم ٹاک (386)، سبوگیہ ایس چندرا (394)، محمد قمرالدین خاں (414)، فیصل رضا (441)، معصوم رضا خاں (457)، تحسین بانو داؤدی (482)، شیخ محمد زیب ذاکر (496)، پریا مینا (548)، انور حسین (600)، راجا رتنم گولا (609)، یوگیندر سنگھ (656)، اومیش مینا (664) اور انکت بریک (667) شامل ہیں۔