اردو

urdu

ETV Bharat / state

جامعہ ملیہ کے طلبا نے پولیس مظالم کی روداد سنائی - undefined

متنازعہ شہریت قانون کے خلاف کل دہلی میں پرتشدد احتجاج کیا گیا تھا جس کے بعد دہلی پولیس نے جامعہ ملیہ اسلامیہ میں داخل ہوکر طلبا کو مبینہ طور پر مارپیٹ کا نشانہ بنایا تھا۔ جس کی پورے ملک میں پرزور مخالفت کی جا رہی ہے۔

Jamia Millia Islamia Students Press Conference
جامعہ ملیہ کے طلبا نے سنائی پولیس مظالم کی روداد

By

Published : Dec 17, 2019, 7:15 PM IST

آج جامعہ کے طلبا نے پریس کلب آف انڈیا میں ایک پریس کانفرنس کے دوران پولیس بربریت کی روداد سنائی۔

طلبا کے مطابق یونیورسٹی کے طلبا پرامن احتجاج کر رہے تھے جبکہ ان کا پرتشدد واقعات سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔

جامعہ ملیہ کے طلبا نے سنائی پولیس مظالم کی روداد

انہوں نے بتایا کہ پولیس نے غیرضروری طاقت کا استعمال کرتے ہوئے طلبا اور طالبات کو زدوکوب کیا۔ نہوں نے پولیس کی جانب سے مذہب کی بنیاد پر طلبا کے ساتھ گالی گلوج کرنے کا بھی الزام لگایا۔

جامعہ کی ایک طالبہ نے بتایا کہ پولیس نے لڑکیوں کے ہاسٹل میں داخل ہوکر ان کے ساتھ غیرانسانی حرکت کا ارتکاب کیا ہے۔ انہوں نے پولیس پر لڑکیوں کے واش روم میں تک داخل ہوکر طالبات کو مارپیٹ کرنے اور نازیبا حرکت کرنے کا بھی الزام عائد کیا۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details