جامعہ کوآرڈینیشن کمیٹی نے اترپردیش میں غیر قانونی سرگرمیوں کی (روک تھام) قانون (یو اے پی اے)، قومی سلامتی قانون (این ایس اے)، عوامی تحفظ قانون (پی ایس اے) اور ملک سے غداری جیسے قوانین کا سیاسی اور سماجی کارکنان پر استعمال کیے جانے کے خلاف یوپی بھون کا گھیراؤ کرنے کی کال دی تھی۔
اترپردیش بھون کے باہر مظاہرہ کرنے والے طلبا کو پولیس حراست میں لے کر مندر مارگ تھانے لے کر گئی ہے۔ مظاہرین نے ڈاکٹر کفیل کی رہائی کا مطالبہ کیا تھا۔