نئی دہلی: جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلبا نے آج نبی کریم ﷺ کی شان میں نازیبا تبصرہ کرنے والے بی جے پی کے سابق قومی ترجمان نوپور شرما اور رہنما نوین جندل کے خلاف بعد نماز جمعہ احتجاج کیا اور حکومت سے دونوں رہنماؤں کے گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ احتجاج میں شامل کثیر تعداد میں طلبا نے اپنے ہاتھو میں پلے کارڈ لے رکھا تھا جس میں لکھا تھا کہ 'نوپور شرما کو پھانسی دو۔ JMI Student Protest against Nupur Sharma
احتجاج کے دوران طلبا نے نوپور شرما کی مجسمہ کو نذر آتش بھی کیا۔ طلبا نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ' ہم تمام ظلم برداشت کرلیں گے لیکن پیغمبر اسلام محمدﷺ کی شان کے خلاف کوئی بھی نازیبا بیان کو ہرگز برداشت نہیں کریں گے۔