اردو

urdu

ETV Bharat / state

بین الاقوامی سیمینار میں 'اسلامک فائنانس' سے متعلق مقالہ - seminar in turkey

ترکی کے ایک بین الاقوامی سیمینار میں جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی کی دو ریسرچ اسکالرز نے 'اسلامک فائنانس' سے متعلق مقالہ پیش کیا۔

jamia students
jamia students

By

Published : Jun 22, 2020, 3:42 PM IST

سینٹر فار ویسٹ ایشین اسٹڈیز جامعہ ملیہ اسلامیہ کی دو پی ایچ ڈی اسکالرز شیبہ ناز اور یسریٰ زینب نےاسلامک اکنامکس اینڈ فائنانس (آئی سی آئی ای ایف) کے زیر اہتمام 12 ویں بین الاقوامی کانفرنس جو 14 جون سے 20 جون 2020 تک ترکی کے شہر استنبول میں منعقد ہوئی وہاں اپنا مقالہ 'پائیدار ترقیاتی اہداف کے نقطہ نظر سے اسلامی مالیات کا تجزیہ' کے عنوان سے پیش کیا۔

اس کانفرنس کی میزبانی استنبول سباحتین زم یونیورسٹی (ہلالی کیمپس) نے کی۔

کانفرنس کا مقصد چوتھے صنعتی انقلاب اور اس سے نمٹنے میں اسلامی معاشیات اور مالیات کے کردار کے تناظر میں 'استحکام اور معاشی ترق' پر تبادلہ خیال کرنا تھا، کانفرنس میں تمام مقالے اور لیکچرز ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے پیش کیے گئے۔

جامعہ کی ریسرچ اسکالرز کے مقالے میں ایس ڈی جی کے حصول میں اسلامی مالیاتی اداروں، بازار اور اسلامی مالیات کے دیگر کردار اور ممکنہ شراکت پر مبنی تھے، اس وقت دونوں عرب دنیا میں اسلامی مالیات کے عنوان پر کام کر رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details