اردو

urdu

ETV Bharat / state

جامعہ ملیہ میں دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات ملتوی - دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات کو ملتوی کرنے کا اعلان

جامعہ ملیہ اسلامیہ نے دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات کو ملتوی کرنے کا اعلان کیا۔

جامعہ میں دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات ملتوی
جامعہ میں دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات ملتوی

By

Published : Apr 15, 2021, 10:22 AM IST

Updated : Apr 15, 2021, 10:38 AM IST

کورونا کے بڑھتے کیسز کی پیش نظر جامعہ ملیہ اسلامیہ نے دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات کو ملتوی کرنے کا اعلان کیا۔

ایک نوٹیفکیشن میں جامعہ نے کہا کہ کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر ریگولر اور پرائیویٹ طلباء کے شیڈول سالانہ بورڈ امتحانات 2020-21 کو فوری طور پر ملتوی کردیا گیا۔

جامعہ نے کورونا وائرس کے صورتحال کو دیکھتے ہوئے اور طلباء کی حفاظت و بہبود کو مدنظر رکھتے ہوئے جامعہ اسکولوں کی دسویں اور بارہویں جماعت (ریگولر ، پرائیویٹ) کے شیڈول سالانہ بورڈ امتحانات 2020-21 ملتوی کردی۔

اس میں مزید کہا گیا کہ یہ فیصلہ بورڈ امتحانات سے متعلق سی بی ایس ای کے فیصلوں کی بنیاد پر ہوا۔

سنٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) نے بدھ کے روز کورونا کے معاملات میں اضافے کے پیش نظر دسویں جماعت کے امتحانت کو منسوخ اور بارہویں جماعت کے امتحانات کو ملتوی کردیا گیا۔

Last Updated : Apr 15, 2021, 10:38 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details