سنہ 2019۔20 کے لیے جامعہ نے مجموعی طور پر 95.23 فیصد اسکور حاصل کیا ہے، جیسا کہ ایم ایچ آر ڈی کے ذریعہ بھیجے گئے خط میں بتایا گیا ہے۔
یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ انتظامیہ اور فیکلٹی ممبران ہدف کے حصول پر بہت زیادہ فوکس کرتے ہیں اور ان کی فراہمی کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں۔
مرکزی یونیورسٹیز کی کارکردگی کی پیمائش کے لیے ایم ایچ آری ڈی اور یو جی سی کے ساتھ سہ فریقی ایم او یو پر دستخط کی ضرورت ہے۔
جامعہ ملیہ اسلامیہ 2017 میں پہلی یونیورسٹی تھی، جس نے اس ایم او یو پر دستخط کیے تھے اور کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیا خود کو پیش کیا تھا۔
کارکردگی کا جائزہ طلباء کے تنوع اور ایکوئٹی، فیکلٹی کے معیار، علمی نتائج، تحقیقی کارکردگی، آؤٹ ریچ، گورننس، فنانس، قومی اور بین الاقوامی درجہ بندی اور نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں جیسے پیرامیٹرز کی بنیاد پر لیا جاتا ہے۔