نئی دہلی:جامعہ ملیہ اسلامیہ کے کمپیوٹر انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ نے عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر ’’ٹکنالوجی اینڈ ای - ویسٹ مینجمنٹ‘‘ کے موضوع پر ایک توسیعی خطبہ کا انعقاد کیا۔ اجلاس میں شامل اراکین کا صدر، شعبہ پروفیسر بشیر عالم نے خیر مقدم کیا۔ توسیعی خطبہ ڈاکٹر انویشا بورتھاکر نے پیش کیا۔ ڈاکٹر انویشا، میری ایسکلوڈوسکا کیوری پوسٹ ڈاکٹرل فیلو ہیں جو سردست بلجیم یونیورسٹی کاتھو لیکے یونیورسی ٹیٹ لووین (کے یو،لووین) میں بطور محقق اپنی خدمات انجام دے رہی ہیں۔
ڈاکٹر انویشا بورتھا کو ای - ویسٹ مینجمنٹ اور اس سے متعلقہ پالیسیوں پر کام کرنے کا ایک دہائی سے زیادہ کا تجربہ ہے۔ نیز انہوں نے سرکیولر سسٹم کے تئیں ٹیکسٹائل ویسٹ مینجمنٹ کے پیداوار، کھپت اور ٹیکسٹائل مصنوعات کو تلف کرنے سے متعلق تینوں مراحل پر بھی کام کیا ہے۔ ڈاکٹر انویشا کی طرف سے کم وقت پر مدعو کیے جانے کے باوجود لیکچر کی دعوت قبول کرنے پر ان کا صمیم قلب سے شکریہ ادا کیا گیا۔