اردو

urdu

ETV Bharat / state

Fine Art Students جامعہ ملیہ اسلامیہ کے کیمپس میں مجسمے نصب - sculptures and other artworks in jamia

جامعہ ملیہ اسلامیہ کے فائن آرٹ کے طلبا اور فیکلٹی اراکین کی جانب سے اپنی تخلیقیت اور فن کاری کے بہترین اظہار کے لیے یونیورسٹی کیمپس میں مختلف مقامات پر مجسمے اور آرٹ ورک نصب کیے گئے ہیں۔ Fine Art Students

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Jul 29, 2023, 12:34 PM IST

نئی دہلی: جامعہ ملیہ اسلامیہ کی وائس چانسلر پروفیسر نجمہ اختر کی ہدایت پر جامعہ ملیہ اسلامیہ کے فائن آرٹ کے طلبا اور فیکلٹی اراکین نے اپنی تخلیقیت اور فن کاری کے بہترین اظہار کے لیے یونیورسٹی کیمپس میں مختلف مقامات پر مجسمے اور آرٹ ورک نصب کیے ہیں۔ آرٹ کے نمونوں کی تنصیب سے ان مقامات میں زندگی کی نئی روح پھونک دی ہے۔ آرٹ کے نمونوں کی تنصیب سے صرف کیمپس کی جمالیاتی اہمیت میں چار چاند نہیں لگے ہیں بلکہ طلباء، فیکلٹی اراکین اور زائرین کے درمیان آرٹ اور تہذیب کے سلسلے میں بامعنی گفتگو کو بھی راہ دی ہے۔

جامعہ کیمپس میں مجسموں کی تنصیب فیکلٹی آف فائن آرٹ کے شعبہ مجسمہ سازی کے فعال، سرگرم اور مخلص رکن پروفیسر میر امتیاز کی سربراہی والے ایک اہم پروجیکٹ کی پہل کے ساتھ شروع ہوئی ہے۔ پروجیکٹ کا مقصد طلباء کو اپنے کاموں کو پبلک کے درمیان لے جانے اور ان کی نمائش کے لیے حقیقی تجربہ فراہم کرنا تھا۔ پروجیکٹ کو یونیورسٹی انتظامیہ اور طلبا کی طرف بھر پور تعاون ملا جس سے کہ اشتراکی اور حوصلہ افزا ماحول کی تشکیل ہورہی ہے۔

آرٹ کے بچوں کی مجسمہ سازی میں اسٹائل، مواد اور مرکزی خیال کا تنوع ہے جو ابھرتے ہوئے فن کاروں کی صلاحیت اور ان کی ہمہ جہتی کو اجاگر کرتا ہے۔ ہر مجسمے کو اس کے ماحول کی تکمیل، آرٹ اور فطرت کے درمیان مناسب امتزاج پیدا کرنے کے لیے انتہائی احتیاط سے منتخب کیا گیا تھا۔ کچھ ایسے مجسمے تھے جو اختراعیت کا جشن منارہے تھے جب کہ چند مجسمے اور آرٹ کے نمونے ایسے تھے جو انسان کے جذبات کی پیچیدگیوں سے پردے اٹھارہے تھے اور کچھ تاریخی ہستیوں اور تہذیبی وراثت کو خراج عقیدت پیش کررہے تھے۔

جامعہ کیمپس کے وہ مقامات جو سادہ اور معمولی تھے اب مجسموں کی تنصیب سے ان مقامات نے لوگوں کے ساتھ بات چیت اور غور و فکر کو دعوت دی ہے۔ شیخ الجامعہ کے دفتر کے سامنے سبزہ زار پر غروب آفتاب کے وقت آرٹ نمونے کا سحر آفریں منظر ہوتا ہے۔ ان سنجیدہ اور متین باغیچوں میں نرم اور ملائم پتھر والے مجسمے رکھے گئے جو زائرین کو فطرت و قدرت کے متعلق دعو ت غور و فکر دیتے ہیں۔ اس پروجیکٹ کی خاص بات یہ ہے کہ اب یونیورسٹی برادری اس سلسلے میں دلچسپ گفتگو باتیں کررہی ہے۔ آرٹ کے نمونوں کی تنصیب سے کیمپس میں مذاکرات اور انہماک کی ایک نئی سطح کا آغاز ہوا ہے۔

فائن آرٹ کے طلبا مجسموں کی تنصیب کے دوران اپنے ساتھیوں کے ساتھ اور اپنے اساتذہ سے سرگرمی کے ساتھ باتیں کررہے تھے اور انھیں آرٹ کے ہر نمونے سے متعلق اس کے پس پردہ تصور کو واضح کررہے تھے۔ اس مذاکرات سے صرف آرٹ ورک کی وسیع تر تحسین شناسی کا کام نہیں ہوا بلکہ اس طرح کے عمدہ اور شاہ کار نمونوں کے تخلیقی پروسیس کی گہری سمجھ اور سخت محنت کو بھی فروغ ملتا ہے۔ جمالیاتی اپیل سے قطع نظر مجسموں کی تنصیب نے یونیورسٹی کی تہذیبی و تعلیمی فضا کو متمول بنایا ہے۔کیمپس کے یہ مقامات پروگراموں اور آرٹ، تہذیب اور تخلیقیت پر بات چیت کے لیے گفتگو کا نقطہ آغاز ثابت ہورہے ہیں۔

مزید پڑھیں: جامعہ میں 150 سیٹوں کے ساتھ جلد شروع ہوگا میڈیکل کالج

یونیورسٹی نے آرٹ میلوں اور ورکشاپ کا بھی اہتمام کیا اور اس میں مشہور و معروف فن کاروں کا مدعو کیا کہ وہ اپنی بصیرت ساجھا کریں اور طلبا کے ساتھ اشتراک سے فنی کھوج کے ماحول کو فروغ دے سکیں۔ فیکلٹی آف فائن آرٹ کے طلبا اور فیکلٹی کا خلوص اور ان کے تخلیقی وژن نے کیمپس کی معمولی جگہوں کو غیر معمولی فنی مناظر والی جگہوں میں تبدیل کردیا ہے جس سے ادارے کا تہذیبی تانا مضبوط ہوا ہے۔ اتحاد، تحریک اور بامعنی مذاکرات کے آغاز کے لیے یہ مجسمے آرٹ کی قوت کا ایک بڑا ثبوت ہیں۔ بطور فن کار کے ان بچوں نے یونیورسٹی کیمپس پر ناقابل انکار اثرات چھوڑے ہیں اور فنی اظہار کے لامحدود مواقع کی تلاش کے لیے نئی نسل کو اپنے آرٹ کے نمونوں سے تحریک دی ہے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details