دہلی:جامعہ ملیہ اسلامیہ کے ’پروجیکٹ شریمتی‘نے ’انیکٹس ریس ٹو کلائمیٹ ایکشن‘ میں پانچ سرکردہ عالمی مقام میں سے ایک مقام حاصل کیا ہے۔ اس سال کے آخر میں کسی وقت پیرٹو ریکو امریکہ میں منعقد ہونے والے اینکٹس ورلڈ کپ میں 'پروجیکٹ شریمتی' جامعہ ملیہ اسلامیہ کی نمائندگی کرے گا اور دیگر منتخب چار فائنل راؤنڈ کے امیدواروں سے مقابلہ کرے گا۔ آب وہوا کے بحران سے نمٹنے والی اینکٹس ٹیم کو اور ان کے پروجیکٹ کو تسلیم کرنے کے ساتھ انھیں تحریک و ترغیب دیتے ہیں۔ Jamia Millia Islamia Enactus project Shrimati selected for America
JMI project Shrimati Selected for America: جامعہ ملیہ اسلامیہ کا 'پروجیکٹ شریمتی' امریکہ کے لیے منتخب - JMI project Shrimati
جامعہ ملیہ اسلامیہ کا پروجیکٹ شریمتی یو ایس اے کی اینیکٹس گلوبل ریس ٹو کلائمیٹ ایکشن میں منتخب ہوا ہے، جامعہ ملیہ اسلامیہ کے اینکٹس ’پروجیکٹ شریمتی‘ نے ’انیکٹس ریس ٹو کلائمیٹ ایکشن‘ میں پانچ سرکردہ عالمی مقام میں سے ایک مقام حاصل کرلیا ہے۔ Jamia Millia Islamia Enactus project Shrimati selected for America
شریمتی پروجیکٹ کے توسط سے جامعہ ملیہ اسلامیہ نے پانچ سو خواتین اور بچیوں کو قابل استعمال شریمتی پیڈ کے استعمال کی تحریک و ترغیب دی ہے۔ اس کاروائی میں دس ہزار پانچ سو پلاسٹک پیڈ کو ری پلیس کردیا ہے اور صفر اعشاریہ دو دو میٹرک ٹن کے کاربن ڈائی آکسائڈ کے اخراج کو بھی کم کیا ہے۔ پروجیکٹ شریمتی جامعہ ملیہ اسلامیہ کے اینکٹس فلیگ شپ کا ایک پروجیکٹ ہے جوماہواری صحت اور صفائی ستھرائی سے متعلق بیداری پید اکرنے کے ساتھ ماحول دوست اور دوبارہ قابل استعمال سینیٹری پیڈ تیار کرنے کا منصوبہ رکھتاہے۔ نیز اس کا مقصد نئی دہلی، شرم وہار کی پسماندہ خواتین کو مستقل ملازمت اور آمدنی مہیا کرانا بھی ہے۔اس طرح وہ انھیں خود کفیل بنانے اور معاشی لحاظ سے آزادی کا موقع فراہم کررہا ہے۔
دی ریس فار کلائمیٹ ایکشن ایک مقابلہ ہے جس کا مقصدآب و ہوا کے بحران سے نمٹنے کے لیے کام کرنے والی انیکٹس ٹیم کو متحرک کرنا اور ان کی شناخت کرنا ہے۔اسے انٹوئٹ نے اسپانسر کیا ہے۔۔انیکٹس ٹیم،اسپانسر ملازمین اور مضامین کے ماہرین کے ایک آزادانہ جج پینل نے نوے انٹریز کے شعبوں اور دنیا بھر کے سولہ ممالک میں سے پانچ سرکردہ پروجیکٹ کو فائنل راؤنڈ کے لیے منتخب کیاہے۔اپنے بالترتیب پروجیکٹ اسیکلنگ کے لیے فاتح ٹیم کو تیس ہزار یو ایس ڈی کا فنڈ ملے گا۔