نئی دہلی: جامعہ ملیہ اسلامیہ نے آج دسویں (ریگولر) بورڈ کے نتائج کا اعلان کردیا۔ کل طلبا جن کی تحسیب کی گئی ان میں تقریباً پچاس فیصد لڑکے اور پچاس اعشاریہ چار ایک لڑکیاں تھیں۔ کل نناوے اعشاریہ صفر تین فیصد طلبا نے امتحان پاس کیے ہیں۔ امتحان کا نتیجہhttp://jmicoed.in/ پر دستیاب ہے۔ یہ اطلاع جامعہ ملیہ اسلامیہ کی جاری کردہ ریلیز میں دی گئی ہے۔ JMI has Announced Results of 10th Class Examination
ریلیز کے مطابق پہلی پوزیشن پر ایک لڑکی اور دو لڑکے آئے ہیں۔ صدف، محمد انشال اور ریحان رضوی نے بالترتیب سنتانوے اعشاریہ آٹھ چھ فی صد نمبرات حاصل کیے ہیں۔ محمد اختر رضا سنتانوے اعشاریہ پانچ سات فی صد نمبرا ت کے ساتھ دوسرے مقام پر ہیں۔ تسمیہ رحمان اور ندا فاطمہ سنتانوے اعشاریہ چار تین نمبرات کی وجہ سے تیسری پوزیشن ٹائی رہی۔
کل پانچ سو تیرسٹھ طلبا نے امتیازی نمبرات کے ساتھ فرسٹ ڈویژن حاصل کی ہے جب کہ ایک سو سولہ طلبا نے سمپل فرسٹ ڈویژن حاصل کی۔ پانچ سو تیرسٹھ طلبا جنھوں نے امتیازی نمبرا ت کے ساتھ فرسٹ ڈویژن حاصل کی ان میں تین سو تین لڑکیاں اور دو سو ساٹھ لڑکے تھے۔