اسی ضمن میں شیخ الجامعہ کی صدارت میں آج جامعہ کیمپس میں ایک چھوٹی سی مگر پرشکوہ تقریب منعقد کی گئی۔ جس میں این سی سی کیڈٹز کے ذریعے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ اس موقع پر جامعہ ہمدرد کے چانسلر نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔
اگست 1920 میں بابائے قوم مہاتما گاندھی نے بھارتیوں سے برطانوی تعلیمی نظام اور ان کے ادارے کا بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے عدم تعاون کی تحریک کا اعلان کیا تھا، جس میں محمد علی جوہر کے کہنے پر علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے اساتذہ اور طلبہ نے 19 اکتوبر 1920کو جامعہ ملیہ اسلامیہ کی بنیاد رکھی۔