اردو

urdu

ETV Bharat / state

Jamia Millia Islamia Class 10th Exam Begins: جامعہ اسکول کے دسویں جماعت کے بورڈ کے امتحانات کا آغاز - Jamia Millia Islamia Qualify NET-JRF

جامعہ ملیہ اسلامیہ کی وائس چانسلر پروفیسر نجمہ اختر نے بورڈ کے امتحانات میں شرکت کرنے والے تمام طلباء کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا، ’میں ان سب کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتی ہوں۔ Jamia Millia Islamia Class 10th Exam Begins

جامعہ اسکول کے دسویں جماعت کے بورڈ کے امتحانات شروع
جامعہ اسکول کے دسویں جماعت کے بورڈ کے امتحانات شروع

By

Published : Apr 13, 2022, 8:07 AM IST

نئی دہلی :جامعہ ملیہ اسلامیہ Jamia Millia Islamia نے آج سے جامعہ اسکولوں کے ریگولر طلبہ اور پرائیویٹ امیدواروں کے لیے 10ویں بورڈ کا امتحان شروع کر دیا ہے۔ امتحان 7 مئی 2022 تک جاری رہے گا۔ امتحان میں کل 740 ریگولر طلباء اور 531 پرائیویٹ امیدوار شرکت کر رہے ہیں۔ جامعہ ملیہ اسلامیہ کی وائس چانسلر پروفیسر نجمہ اختر نے بورڈ کے امتحانات میں شرکت کرنے والے تمام طلباء کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا، ’میں ان سب کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتی ہوں اور دعا کرتی ہوں کہ وہ سب اچھے نمبروں سے کامیاب ہوں‘۔


یاد رہے کہ جامعہ ملیہ اسلامیہ کے 12ویں جماعت کے بورڈ کے امتحانات 6 مئی 2022 سے شروع ہوں گے۔ امتحان میں کل 1062 ریگولر اور 500 سے زائد پرائیویٹ طلباء شرکت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

قابل ذکر ہے کہ جامعہ سیکنڈری اور سینئر سیکنڈری امتحان نے دسمبر 2021 میں سنٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) سے مساوات کا سرٹیفکیٹ حاصل کیا تھا۔ جامعہ قانونی طور پر اسکول ایجوکیشن پروگرام، یعنی کلاس X اور XII کے انعقاد کے قابل ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details