اردو

urdu

ETV Bharat / state

جامعہ ملیہ اسلامیہ: 10 ویں اور 12 کے نتائج ظاہر - delhi

جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی کے 10 ویں اور 12 کے نتائج ظاہر کر دیئے گئے ہیں جس میں ایک بار پھر سے لڑکیوں نے سبقت حاصل کی ہے۔

jamia millia islamia
jamia millia islamia

By

Published : Jul 17, 2020, 2:39 AM IST

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں لڑکیوں 12 ویں میں لڑکیوں کی کامیابی کا فیصد 98.30 جبکہ لڑکوں کا 96.60 فیصد رہا۔

اس کے علاوہ 10 ویں جماعت میں بھی لڑکیوں نے سبقت برقرار رکھی۔

وہیں 12 ویں جماعت کے نتائج میں سائنس فیکلٹی میں ویبھو مشرا، کامرس میں سدرا حسن اور آرٹس فیکلٹی میں سید محمد خالد نے سرفہرست مقام حاصل کیا جبکہ 10 جماعت میں اینی علی نے 99.43 فیصد نمبرات حاصل کر کے ٹاپ پوزیشن حاصل کی۔

واضح رہے کہ جامعہ میں 12 جماعت کے امتحان میں 820 طلباء نے شرکت کی تھی جس میں 371 لڑکیاں اور 449 لڑکے تھے۔

اس امتحان میں 98.30 فیصد لڑکیوں نے جبکہ 96.60 فیصد لڑکوں نے کامیابی حاصل کی جبکہ اسکول کا مجموعی رزلٹ 97.80 فیصد رہا۔

اس کے علاوہ 10 ویں جماعت میں 633 طلباء امتحان میں شریک ہوئے جس میں 324 لڑکیاں اور 309 لڑکے تھے، اس میں سے 98.15 فیصد لڑکیاں جبکہ 96.12 فیصد لڑکوں نے کامیاب درج کی۔

نتائج ظاہر ہونے کے بعد یونیورسٹی کی وائس چانسلر نجمہ اختر نے طلباء کو مبارکباد پیش کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details