اردو

urdu

ETV Bharat / state

Jamia Hamdard Conducts Joint Pain Free Health Camp: جامعہ ہمدرد میں جوڑوں کے درد کا خصوصی علاج - جامعہ ہمدرد کا جوڑوں کے درد مفت ہیلتھ کیمپ کا انعقاد

جوڑوں کے امراض بزرگوں میں خاص طور پر تکلیف کا سبب ہوتے ہیں، اس کے لیے جامعہ ہمدرد میں جوڑوں کے درد کے خصوصی علاج کے لیے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ڈاکٹرس نے کہا کہ اس کیمپ کے ذریعہ ’امراض سے آزادی‘ حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔ Jamia Hamdard Conducts Joint Pain Free Health Camp

جامعہ ہمدرد کا جوڑوں کے درد کا خصوصی علاج
جامعہ ہمدرد کا جوڑوں کے درد کا خصوصی علاج

By

Published : Apr 27, 2022, 10:50 AM IST

نئی دہلی:قومی دارالحکومت دہلی کے منداکنی انکلیو میں جامعہ ہمدرد کے ریہیب سینٹر، شعبہ فزیو تھیراپی اور اسکول آف یونانی میڈیکل ایجوکیشن اینڈ ریسرچ کے اشتراک سے ایک مفت ہیلتھ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس کیمپ میں جوڑوں کے امراض پر خصوصی ریاضت، فزیو تھیراپی اور یونانی میڈیسن کے ذریعہ علاج کا اہتمام کیا گیا۔ Jamia Hamdard Conducts Joint Pain Free Health Camp. جامعہ ہمدرد کے ماہرین میں فزیوتھیراپی شعبہ کے ڈاکٹر سہراب احمد خان اور ڈاکٹر نشاط قدوس صاحبہ نے اپنی خدمات دیں جب کہ یونانی میڈیسین کے ماہرین میں پروفیسر محمد اکرم، صدر شعبہ حفظان صحت اور ڈاکٹر محمد معاذ نے مریضوں کو طبّی مشورے دئے۔ ساتھ ہی بی پی ٹی، ایم پی ٹی اور ایم ڈی یونانی کے طلبہ نے بھی اس کیمپ میں شرکت کی۔


جامعہ ہمدرد کے شیخ الجامعہ پروفیسر محمد افشار عالم نے اس کیمپ کا ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ معائنہ کیا اور اراکین کی حوصلہ افزائی کی۔ انہوں نے سرکار کے پروگرام ’آزادی کا امرت مہوتسو‘ پر روشنی ڈالی اور اس مہم میں جامعہ ہمدرد کی پر زور شمولیت کی وکالت کی۔ جوڑوں کے امراض بزرگوں میں خاص طور پر تکلیف کا سبب ہوتے ہیں اس کیمپ کے ذریعہ ’امراض سے آزادی‘ حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔ کیمپ میں منداکنی اینکلیو اور اطراف کے 50 سے زیادہ لوگوں خصوصی طور پر بزرگوں نے اپنا چیک اپ کرایا اور فزیو تھیراپی اور یونانی میڈیسن کے ذریعہ معالجہ سے بھی فیضیاب ہوئے۔ مستقبل قریب میں اسی طرح کے اور بھی ہیلتھ کیمپ جامعہ ہمدرد کے اطراف کی مختلف کالونیوں میں کئے جانے کا بھی پروگرام ہے۔

یہ بھی پڑھیں:


منداکنی اینکلیو کے آر ڈبلیو اے کے سرگرم اراکین شبھ شاردا، ہربیر سنگھ اور مسز پرمار وغیرہ نے کیمپ کے انتظامی امور میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ساتھ ہی بزرگوں کو کیمپ تک لانے اور معالجہ حاصل کرنے میں مدد کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details