نئی دہلی:جامعہ ملیہ الاسلامیہ کے سابق طالب علم کی لکھی ہوئی فلم اسکرپٹ کو68واں قومی ایوارڈ ملا ہے۔ اس طرح جامعہ ملیہ اسلامیہ نے ایک بار پھر فلمی دنیا میں اپنا مقام بلند کیا ہے۔ جامعہ ملیہ اسلامیہ کے سابق طالب علم سنجیو کے جھا کی لکھی ہوئی مراٹھی فلم 'سومی' کو بچوں کی بہترین فلم کا قومی ایوارڈ ملا ہے۔ Jamia former Students Film 'Soumi' won National Award
یہ بھی پڑھیں:
سنجیو جھا نے 2005-2008 درمیان جامعہ ملیہ اسلامیہ سے بی اے ہندی (آنرس) کیا تھا۔ جامعہ ملیہ اسلامیہ کے سابق طالب علم سنجیو کے جھا کی تحریر کردہ فلم کو 68واں قومی ایوارڈ ملنے پر جامعہ ملیہ اسلامیہ کے اسٹاف نے مبارک باد دی اور کہا کہ جامعہ کے طلبا زندگی کے مختلف شعبوں میں اپنی خدمات انجام دے رہیں۔ Film Soumi won National Award
جامعہ ملیہ اسلامیہ کے اسٹاف نے کہا ہے کہ جامعہ کے طلبا کی جانب سے کارہائے نمایاں انجام دینے پر انہیں پے درپے ایوارڈ سے بھی نوازا جارہا ہے۔ اس کی تازہ مثال سنجیو کے جھا ہیں جنہوں نے فلمی دنیا میں جامعہ ملیہ اسلامیہ کا نام روشن کیا ہے۔