اردو

urdu

ETV Bharat / state

جامعہ کوآرڈینیشن کمیٹی، ٹراما سینٹر کا دورہ کرے گی - جواہر لال نہرہ یونیورسٹی طلبہ پر ہوئے تشدد کی پرزور مزمت

جامعہ کوارڈینیشن کمیٹی نے جواہر لعل نہرو یونیورسٹی کے طلبا پر تشدد کی پرزور مذمت کی ہے۔

JNU students attacked in university
JNU students attacked in university

By

Published : Jan 6, 2020, 8:16 AM IST

Updated : Jan 6, 2020, 8:42 AM IST

گزشتہ رات جواہرلعل نہرو یونیورسٹی میں تقریباً 50 لوگوں نے طلبا پر تشدد کیا اور ہوسٹلز میں توڑ پھوڑ کی۔ اس تشدد میں طلبا یونین کی صدر آئیشے گھوش اور ایک پروفیسر کے ساتھ درجنوں طلبا زخمی ہوئے ہیں۔

جامعہ کوارڈینیشن کمیٹی نے ایک پریس نوٹ جاری کرتے ہوئے کہا 'گزشتہ رات سات بجے نقاب پوش کچھ خواتین اور مرد یونیورسٹی میں گھسے جس کے بعد اے بی وی پی کے غنڈوں نے طلبا یونین کی صدر آئیشے گھوش کو مارا اور ساتھ ہی اس دوران دیگر کئی لوگ زخمی ہوئے۔ خبر یہ بھی ملی ہے کہ ہوسٹلز میں ان غنڈوں کے ذریعے لڑکیوں پر ایسڈ بھی پھینکنے کی کوشش کی گئی'۔

جے سی سی نے اس معاملے پر ایف آئی آر درج کرنے اور قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ 'ہم چاہتے ہیں کے جو غنڈے یونیورسٹی کے اندر گھسے تھے ان کی پہچان کی جائے، اور ان کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے کارروائی کی جائے'۔

جے سی سی نے مزید اپنے پریس نوٹ میں لکھا ہے 'ہم نے دہلی پولیس کے پی آر او سے بات چیت کی۔ ہمارے دو ڈیلیگیشنز یونیورسٹی اور ایمز ٹرامہ سینٹر کا دورہ کریں گے جہاں زخمی طلبا کا علاج چل رہا ہے'۔

گزشتہ رات جے این یو میں ہوئے اس تشدد میں 18 طلبا زخمی ہوئے ہیں، ان میں طلبا یونین کی صدر آئیشے گھوش شامل ہیں۔

جے این یو طلبا یونین کے ساتھ ساتھ جے این یو ٹیچرز ایسوسی ایشن اور سیاست دانوں نے طلبا پر ہوئے تشدد کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

Last Updated : Jan 6, 2020, 8:42 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details