اردو

urdu

ETV Bharat / state

منی پور کی گورنر نے جامعہ کے کامیاب طلباء کو مبارکباد دی

جامعہ ملیہ اسلامیہ کی وائس چانسلر پروفیسر نجمہ اختر کی تعریف کرتے ہوئے نجمہ ہیپت اللہ نے کہا کہ یو پی ایس سی میں طلبا کی کامیابی کا سہرا آر سی اے کے اساتذہ اور یونیورسٹی کے عہدیداروں کو جاتا ہے جنہوں نے طلبا کی تعلیمی و تدریسی مدد کی اور نمایاں خدمات انجام دیں۔

By

Published : Aug 6, 2020, 7:27 PM IST

jamia chancellor congrats upsc students
منی پور کی گورنر نے جامعہ کے کامیاب طلباء کو مبارکباد دی

منی پور کی گورنر اور جامعہ ملیہ اسلامیہ کی چانسلر ڈاکٹر نجمہ ہیپت اللہ نے 30 کامیاب طلباء کو یو پی ایس سی سول سروسز 2019 میں منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی۔

منی پور کی گورنر نے جامعہ کے کامیاب طلباء کو مبارکباد دی

انہوں نے جامعہ ملیہ اسلامیہ کی وائس چانسلر پروفیسر نجمہ اختر کی قیادت میں کی گئی کوششوں پر ان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس کامیابی کا سہرا آر سی اے کے اساتذہ اور یونیورسٹی کے عہدیداروں کو جاتا ہے جنہوں نے اپنی کاوشوں سے طلبا و طالبات کی بہترین رہنمائی کی۔

انہوں نے کہا کہ یہ یونیورسٹی کے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے کہ رہائشی کوچنگ سینٹر میں مختلف اداروں کے زیر انتظام طلباء نے عمدہ کامیابی حاصل کی۔

قابل ذکر ہے کہ یونین پبلک سروس کمیشن میں سنہ 2019 کے کل ہند امتحانات کے نتائج میں 42 مسلم امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ہے۔

اس مرتبہ کامیاب ہونے والے طلبہ کی تعداد 829 ہے جس میں سے 42 مسلم امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ہے۔ اگر گذشتہ برسوں کے نتائج کو دیکھیں تو رواں برس مسلم طلبہ کی کامیابی کا فیصد 5.06 رہا ہے جبکہ گزشتہ برس 3.95 فیصد رہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details