اس بابت جماعت اسلامی ہند کے جنرل سکریٹری انجینیئر محمد سلیم نے کہا کہ عدالت کے ذریعے پیش کردہ تجویز کو ا گر مان بھی لیا جائے تو سابقہ تجربے کی بنا پر یہ کہا جا سکتا ہے کہ اس کا کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہو گا۔
مذاکرات سے کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا: جماعت اسلامی - رام جنم بھومی - بابری مسجد اراضی تنازع
رام جنم بھومی - بابری مسجد اراضی تنازع پر سپریم کورٹ کے ذریعے مذاکرات کی تجویز پیش کی گئی ہے۔
انجینیئر محمد سلیم
انہوں نے کہا کہ اگر ہم مذاکرات کے لیے تیار بھی ہو جائیں تو اس کا کوئی فائدہ نہیں ہے کیونکہ دوسری پارٹی بات چیت اور مذاکرات کا مطلب یہی سمجھتی ہے کہ ہم ان کے مطالبات تسلیم کر لیں جب کہ ایسا نہیں ہو سکتا ہے۔