اردو

urdu

ETV Bharat / state

Jamaat Islami Reaction ہریانہ میں مسلمانوں کے خلاف کارروائی افسوسناک، سلیم انجینئر - جماعت اسلامی ہند ہریانہ

اوکھلا میں واقع جماعت اسلامی ہند کے صدر دفتر میں آج ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔نائب امیر جماعت سلیم انجینئر نے میڈیا سے خطاب کیا۔ اس دوران ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے نائب امیر جماعت سلیم انجینئر سے خاص بات چیت کی۔

ہریانہ میں مسلمانوں کے خلاف کارروائی افسوسناک: سلیم انجینئر
ہریانہ میں مسلمانوں کے خلاف کارروائی افسوسناک: سلیم انجینئر

By

Published : Aug 5, 2023, 6:17 PM IST

ہریانہ میں مسلمانوں کے خلاف کارروائی افسوسناک، سلیم انجینئر

نئی دہلی:جماعت اسلامی ہند کے نائب امیر جماعت سلیم انجینئر نے بتایا کہ جماعت اسلامی ہند ہریانہ میں ہونے والے فرقہ وارانہ تشدد پر گہری تشویش کا اظہار کرتی ہے۔ وہاں عبادت گاہوں پر ہوئے حملوں کی سخت مذمت کرتی ہے۔حالات کو قابو میں لانے کے لیے فوری اقدامات کا مطالبہ کرتی ہے۔

واضح رہے کہ ہریانہ کے اندر سوہنا اور نوح میں تشدد کے نتیجے میں دو ہوم گارڈ سمیت چھ افراد کی جانیں گئیں تھی اس دوران گروگرام کی ایک مسجد میں حملہ کرکے مسجد کے نائب امام کو ہی جان سے مار دیا گیا جبکہ مسجد میں بھی آگ لگا دی گئی تھی۔

سلیم انجینئر نے نمائندے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اس تشدد کا اغاز ایک ہندو حامی تنظیم کی طرف سے نکالے گئے جلوس کی وجہ سے ہوا، ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی مذہبی جلوس کا استعمال تشدد کو ہوا دینے کے لیے کیا جائے یہ قابل مذمت ہے۔

انہوں نے کہا کہ فرقہ وارانہ اور پولرائزیشن کا ماحول پیدا کرنے کے لیے اس طرح کی کوششوں کا مقصد سیاسی فائدہ حاصل کرنا ہوتا ہے۔ جماعت اسلامی ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ بشمول گرو گرام کے سیکٹر 57 کی مسجد کے امام مولانا سعد جنہیں قتل کیا گیا۔مسجد کو اگ لگا دی گئی تھی۔ ان کے لیے مناسب معاوضے کا مطالبہ کرتی ہے ساتھ ہی معاملے کے فوری اعلی سطحی انکوائری اور ان پولیس اہلکاروں کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کرتی ہے جو پیشگی اطلاع کے باوجود شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام رہے۔

یہ بھی پڑھیں:Nuh Violence میوات اور دیگر مقامات پر اقلیتوں پر تشدد کی اعلی سطحی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ

سلیم انجینئر نے مزید کہا کہ تشدد انجام دینے والے اصل قصورواروں کو پکڑنے کے بجائے جانبداری برتتے ہوئے مسلم نوجوانوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے اور آج تو ہریانہ کے ان علاقوں میں گھروں پر بلڈوزر کی کارروائی کی جا رہی ہے جن میں صرف اور صرف ایک خاص طبقے کے گھر شامل ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details