اردو

urdu

ETV Bharat / state

جماعت اسلامی ہند کا وزیراعظم مودی کو خط، مدد کی پیشکش - وزیر اعظم نریندر مودی کو خط

جماعت اسلامی ہند کے سربراہ سید سعادت اللہ حسینی نے ملک بھر میں کورونا وائرس کے خلاف اس لڑائی میں جماعت اسلامی ہند کے ذریعے مدد کی یقین دہانی کرائی ہے۔

جماعت اسلامی کا مودی کو خط
جماعت اسلامی کا مودی کو خط

By

Published : May 6, 2021, 6:19 PM IST

ملک گیر سطح پر کورونا کی بگڑتی صورتحال کے درمیان جماعت اسلامی ہند کی جانب سے وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھا گیا جس میں کورونا وائرس سے پیدا شدہ بحران پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔ وہیں دوسری جانب مرکزی وہ ریاستی سطح پر حکومت کی جانب سے ہوئی لاپروائی کی جانب بھی توجہ دلائی گئی ہے۔

جماعت اسلامی کا مودی کو خط

جماعت اسلامی ہند کے نائب صدر انجینیئر محمد سلیم نے بتایا کہ وزیر اعظم کو لکھے خط میں ملک کی موجودہ صورتحال میں کورونا کی اس لڑائی میں جو ضروری میڈیکل سہولیات ہیں ان کی کمی کو پورا کرتے ہوئے اس جنگ کو جیتنے کے لیے تمام تر اقدامات کیے جائیں۔

خط میں یہ بھی لکھا ہوا ہے کہ کووڈ کے ماحول میں جو آفت ہمارے اوپر مسلط ہوئی ہے اس کا ایک پہلو اخلاقی بگاڑ اور سماج میں ظلم اور نا انصافیوں کا حد سے آگے بڑھ جانا بھی ہے۔

انجینیئر محمد سلیم نے مزید کہا کہ یہ مہلک وبا کافی خطرناک ہے۔ ایسے میں حکومت کو چاہیے کہ وہ سماجی تنظیموں کا سہارا لے اور اس کے لیے جماعت اسلامی ہند پوری طرح سے تیار ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details