نئی دہلی :جماعت اسلامی ہند کے صدر دفتر میں آج ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔اس میں نائب امیر جماعت سلیم انجینئر نے ملک کے موجودہ حالات پر میڈیا کے سامنے اپنی بات رکھی۔Jamaat Islami Hind Vice President Salim Engineer On Law And Order
اس پریس کانفرنس میں جماعت اسلامی ہند نے چار موضوعات پر روشنی ڈالی جس میں انتخابی فنڈنگ، دلت مسلم عیسائی اور آرٹیکل 341، نفرتی تقاریر پر سپریم کورٹ کا ردعمل،اور قومی نصاب کا فریم ورک شامل ہے۔
ای ٹی وی بھارت کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے جماعت اسلامی ہند کے نائب امیر سلیم انجینئر نے کہا کہ جماعت اسلامی ہند نفرتی تقاریر پر عدالت عظمی کے تبصرے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم عدالت کے اس مشورے سے مکمل طور پر سہمت ہیں جس میں عدالت نے کہا ہے کہ پولیس کو بغیر انتظار کیے ان لوگوں پر کارروائی کرنی چاہیے جو ملک کی فضا میں نفرت گھولنے کا کام کر رہے ہیں۔
حالانکہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پولیس صحیح طور پر اپنی ذمہ داری ادا نہیں کر رہی ہے پولیس اگر قوانین کے مطابق کارروائی کرے تو کوئی بھی شخص نفرتی تقاریر کرنے کی ہمت نہیں کر سکتا۔