نئی دہلی :حال ہی میں وزارت داخلہ کی جانب سے پاپولر فرنٹ آف انڈیا پر پابندی عائد کی گئی ہے ۔اس دوران ملک گیر پیمانے پر مسلم اکثریتی علاقوں سے گرفتاریاں مسلسل جاری ہیں۔ ایسے میں مسلم تنظیمیں اپنے بیانات تو جاری کر رہی ہیں لیکن کیمرے کے سامنے آنے سے بچتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔Jamaat Islami Hind Reaction On PFI Banned
جماعت اسلامی ہند کے نائب امیر سے پی ایف آئی پر پابندی سے متعلق بات چیت ایسی ہی صورتحال آج جماعت اسلامی ہند کے صدر دفتر میں منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران ہوئی جہاں اپنے ماہانہ پریس کانفرنس میں پی ایف آئی جیسے مسئلہ کو شامل ہی نہیں کیا گیا۔ جب نمائندے نے جماعت اسلامی ہند کے نائب امیر سلیم انجینئر سے بات کرنے کی کوشش کی ۔
اس دوران انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ہند پی ایف آئی سے متعلق اپنا بیان پہلے ہی جاری کر چکی ہے ایسے میں اس موضوع پر اب ہم بات نہیں کرنا چاہتے۔حالانکہ ایسا اکثر دیکھنے میں آیا ہے کہ جب بھی جماعت اسلامی ہند پریس کانفرنس منعقد کرتا ہے تو اس دوران کے تمام موضوعات پر بات کی جاتی ہے لیکن اس بار حال ہی میں پی ایف آئی پر پابندی عائد کرنے کے موضوع کو مکمل طور پر نظر انداز کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:Non Bailable Warrant Issued Against JDU Leader: اپیندر کشواہا کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری
جب نائب امیر جماعت سلیم انجینئر سے سوال کیا گیا کہ کیا ملی تنظیمیں کسی خوف کا شکار ہیں اس پر انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ بات نہیں کر رہے آپ ان سے سوال کیجیے ہم اپنا موقف پہلے ہی اخبارات میں اپنا بیانیہ دے چکے ہیں۔
واضح رہے کہ جماعت اسلامی ہند نے اپنے بیانیہ میں پی ایف آئی پر عائد پابندی کی مخالفت کی ہے انہوں نے اپنے بیانیہ میں کہا ہے کہ جمہوریت میں کسی تنظیم پر پابندی عائد کرنا کوئی حل نہیں ہے۔ پابندی عائد کرنے کا کلچر بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔