نئی دہلی:جماعت اسلامی ہند کے صدر دفتر میں ماہانہ پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا تھا۔اس میں میڈیا کے سوالات کے جواب میں نایب امیر جماعت ملک معتصم نے کہا کہ سپریم کورٹ کے ذریعے مسلم فریقین کی درخواست پر سروے پر روک لگانے سے انکار کرنا دراصل ماحول کو خراب کرنے والا فیصلہ ہے اس سے پورے سماج کا نقصان ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ جو مسئلہ بابری مسجد کا تھا ایک بار پھر ہمارا سماج اسی لائن پر گیانواپی مسجد کے مسئلہ کو لے جایا جا رہا ہے۔ اس لیے اس کو صحیح نہیں سمجھتے اور جو کچھ یہ سروے ہو رہا ہے۔ اسے اگر نافذ کیا جاتا ہے تو کس قسم کی باتیں ہوں گی جیسے ہم دیکھ رہے ہیں کہ بودھ مذہب کے ماننے والے افراد بھی اپنا دعوی پیش کر رہے ہیں. حالانکہ گیانواپی مسجد کی تاریخ اور لوگوں کے مطابق اس مسجد میں گذشتہ 6 سو برسوں سے نماز ادا ہوتی آ رہی ہے۔