جماعت اسلامی کے ایک وفد نے محمد احمد (قومی سیکرٹری) کی قیادت میں جوشی مٹھ کا دورہ کیا۔جوشی مٹھ کے مکانات میں اچانک دراڑ پڑنے سے مقامی باشندے پریشان ہیں، انتظامیہ کی جانب سے سیکڑوں مکانات کو نشان زد کر خالی کر دیا گیا ہے، اب انہیں مسمار کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔
متاثرین کی جانب سے جوشی مٹھ بچاؤ سنگھرش سمیتی کے مشترکہ بینر تلے تحصیل دفتر پر اپنے مطالبات کو لے کر مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔ مصیبت کی اس گھڑی میں جماعت اسلامی ہند جوشی مٹھ میں متاثرہ لوگوں کے ساتھ اظہار یکجہتی پیش کیا۔
جماعت اسلامی امدادی کاموں میں ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ جماعت اسلامی ہند کے وفد نے حکومت اور انتظامیہ کے ذمہ داران سے مطالبہ کیا کہ وہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر متاثرین کی بحالی کے لیے ہر ممکن کوشش کریں۔حکام کو چاہیے کہ وہ زیادہ سنجیدگی کا مظاہرہ کریں اور ان کے مسائل کے حل کے لیے زیادہ متحرک ہوں۔
وفد نے مٹھ کے ذمہ داران سے بھی ملاقات کی اور ان کے ساتھ یکجہتی اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ اس حمایت اور یکجہتی کے اظہار پر مٹھ کے ذمہ داران نے بے حد خوشی کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ وہ وقت ہے جب ہمیں مذہب اور برادری کے ساتھ کسی قسم کی تفریق کیے بغیر تعاون کے ذریعے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔
وفد نے جوشی مٹھ کے مسلم قائدین سے بھی ملاقات کرکے ان کا حال معلوم کیا اور انہیں تعاون کا یقین دلایا۔ واضح رہے کہ جوشی مٹھ میں 20 سے زائد مکانات مسلمانوں کے ہیں۔ وفد نے ان متاثرہ مقامات اور مکانات کا معائنہ بھی کیا۔
واپسی پر وفد جماعت اسلامی ہند کی قیادت کو اپنے مشاہدات پیش کرے گا، جس کی روشنی میں مزید امدادی کاموں اور مالی معاونت کے لیے لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔
جماعت اسلامی ہند کے نائب صدر پروفیسر سلیم انجینئر نے کہا ہے کہ "حکومت کو جوشی مٹھ کے لوگوں کی پریشانیوں کو دور کرنے اور جلد از جلد ان کی بحالی کے لیے سنجیدہ ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ یہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے لوگوں کی فلاح و بہبود کا خیال رکھے۔
Joshimath Crisis جماعت اسلامی کا وفد جوشی مٹھ پہنچا - جماعت اسلامی کے وفد کا جوشی مٹھ دورہ
اتراکھنڈ کے جوشی مٹھ میں دراڑیں پڑنے سے لوگوں میں خوف وہراس کا ماحول ہے،انتظامیہ کی جانب سے چند مکانات کو نشان زد کر کے خالی کرالیا گیا ہے ۔لوگ اپنے اپنے مکانوں میں اچانک دراڑیں پڑنے سے پریشان ہیں۔A delegation of Jamaat-e-Islami visited Joshimath
جوشی مٹھ