دارالحکومت دہلی میں کانگریس نے الزام عائد کیا ہے کہ 'بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) الیکشن کے وقت فوجیوں کی شجاعت، شہادت اور بہادری کا استعمال کرتی ہے اور پھر انھیں بھول جاتی ہے، کیوں کہ پلوامہ کے شہیدوں کے لواحقین ایک برس بعد بھی در در کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں۔'
'سیاست کے لیے بی جے پی فوجیوں کا استعمال کرتی ہے'
کانگریس کا الزام ہے کہ 'بھارتیہ جنتا پارٹی سیاست کی خاطر الیکشن کے وقت فوجیوں کے استعمال کے بعد انہیں بھول جاتی ہے۔'
کانگریس کا الزام ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی سیاست کی خاطر الیکشن کے وقت فوجیوں کے استعمال کے بعد انہیں بھول جاتی ہے
کانگریس کے ترجمان جے ویر شیرگل نے آج پارٹی ہیڈکوارٹر میں صحافیوں سے کہا کہ 'بی جے پی فوج اور ان کی بہادری اور قربانی کا سیاسی مفاد کے لیے استعمال کرنا جانتی ہے۔'
انہوں نے کہا کہ انتخابات کے وقت اور اس کے بعد فوجیوں کے تئیں اس کا رویہ بدل جاتا ہے، انتخابات کے وقت بی جے پی کہتی ہے 'ہم ہیں ساتھ ساتھ' اور انتخابات ختم ہونے کے بعد کہتی ہے 'ہم آپ كے کون' جیسا رویہ اپناتی ہے۔
Last Updated : Mar 1, 2020, 8:48 AM IST