دہلی:دہلی کی روہنی عدالت آج جہانگیر پوری علاقے میں ہنومان جینتی کے موقع پر ہوئے تشدد کیس کی سماعت کرے گی۔ چیف میٹروپولیٹن مجسٹریٹ دیپیکا سنگھ سماعت کریں گی۔ 16 اپریل کو جہانگیر پوری میں ایک مذہبی جلوس کے دوران تشدد ہوا تھا۔ 28 جولائی کو عدالت نے دہلی پولیس کی کرائم برانچ کی طرف سے دائر چارج شیٹ کا نوٹس لیا تھا۔ hearing of Jahangirpuri Violence case
چیف میٹروپولیٹن مجسٹریٹ دیپیکا سنگھ نے تمام ملزمان کو پیش ہونے کے لیے سمن جاری کیا تھا۔ دہلی پولیس کی کرائم برانچ نے 14 جولائی کو چارج شیٹ داخل کی تھی۔ دہلی پولیس کی چارج شیٹ میں 37 لوگوں کو ملزم بنایا گیا ہے۔ ان میں سے دو نابالغ ہیں۔ دہلی پولیس نے محمد انصار اور تبریز انصاری کو اہم سازش کاروں کے طور پر نامزد کیا ہے۔ Two minors in Jahangirpuri violence case