اداکارہ سورا بھاسکر، شیکھا تلسانیا اور پوجا چوپڑا نے قومی دارالحکومت دہلی میں اپنی آنے والی فلم جہاں چار یار کی تشہیر کی۔ یہاں ایک ہوٹل میں منعقدہ پروموشنل تقریب میں فلم کے ہدایت کار کمل پانڈے اور پروڈیوسر ونود بچن بھی موجود تھے۔ یہ فلم 16 ستمبر 2022 کو سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی ہے۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے اداکارہ شیکھا نے کہا کہ فلم 'جہاں چار یار' میں، میں نیہا نامی نوجوان لڑکی کا کردار ادا کر رہی ہوں جو کہ ایک مختلف قسم کی انسان ہے۔ اس فلم کے ذریعے مجھے پہلی بار ایک شہری ہاؤس وائف کا کردار ادا کرنے کا موقع ملا۔ مجھے نیہا کا کردار ادا کرنے میں بہت مزہ آیا۔