جگدیپ دھنکھڑ Jagdeep Dhankhar آج 12.30 بجے نائب صدر Vice President of India کے عہدے کا حلف لیں گے۔ حلف برداری کی تقریب راشٹرپتی بھون میں ہوگی۔ صدر دروپدی مرمو President of India Draupadi Murmu جگدیپ دھنکھڑ کو نائب صدر کے عہدے کا حلف دلائیں گی۔ نائب صدر کے انتخاب میں زبردست کامیابی حاصل کی تھی۔ دھنکھڑ کا تعلق کسان خاندان سے ہے۔ ان کے والد گوکل چندر دھنکھڑ کھیتی باڑی کرتے تھے۔ دھنکھڑ پیشے سے وکیل ہیں۔ ان کا سیاسی کیریئر تقریباً 30 سال پر محیط ہے۔ انہوں نے 1989 میں فعال سیاست میں قدم رکھا۔
این ڈی اے کے امیدوار جگدیپ دھنکھڑ نے حال ہی میں ہوئے نائب صدر کے انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی تھی۔ وہ 528 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے۔ جبکہ مخالف امیدوار مارگریٹ الوا کو 182 ووٹ ملے۔ نائب صدر کے انتخاب میں کل 725 ووٹ ڈالے گئے۔ ان میں سے 710 ووٹ درست پائے گئے۔ جبکہ 15 ووٹ باطل ہوئے۔