شمال مشرقی دہلی میں گذشتہ فروری میں ہوئے فرقہ وارانہ فسادات کے بعد سے مسلسل ہو رہی گرفتاریوں سے ہی جعفرآباد میں رہنے والے مسلمان پریشان ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ انہیں لوگ پاکستانی سمجھتے ہیں۔
ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے جعفرآباد کے سماجی کارکن حاجی شاہد چنگیزی سے بات کی۔ جس میں انہوں نے بتایا کہ کس طرح دہلی فسادات کے دوران انہیں دیکھا گیا۔
انہوں نے کہا کہ جعفرآباد کو لوگ منی پاکستان کہتے ہیں جبکہ ان کے آبا و اجداد 1857 سے لیکر اب تک اس ملک کے خاطر اپنی قربانیاں دیتے آ رہے ہیں اس کے باوجود انہیں ملک مخالف عناصر سمجھا جاتا ہے۔ حالانکہ اب تک جعفرآباد سے کوئی بھی غدار پکڑا نہیں گیا ہے۔