اردو

urdu

ETV Bharat / state

کشمیر سے آرٹیکل 370 ہٹانے سے کچھ لوگ پریشان۔۔۔، لوک سبھا میں امت شاہ کی تقریر - جموں و کشمیر ریزرویشن ترمیمی ایکٹ 2023

حیدرآباد: وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ جموں و کشمیر سے آرٹیکل 370 کی منسوخی سے کچھ لوگ پریشان ہیں۔ امت شاہ نے لوک سبھا میں کہاکہ جموں و کشمیر ریزرویشن ترمیمی ایکٹ 2023 اور جموں و کشمیر تنظیم نو ترمیمی بل 2023 بل ان لوگوں کو انصاف فراہم کرے گا جن پر 70 سال سے ظلم کیا گیا اور انہیں نظر انداز کیا گیا۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 6, 2023, 3:59 PM IST

Updated : Dec 6, 2023, 4:07 PM IST

حیدرآباد: وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ جموں و کشمیر سے آرٹیکل 370 کی منسوخی سے کچھ لوگ پریشان ہیں۔ امت شاہ نے لوک سبھا میں کہاکہ جموں و کشمیر ریزرویشن ترمیمی ایکٹ 2023 اور جموں و کشمیر تنظیم نو ترمیمی بل 2023 بل ان لوگوں کو انصاف فراہم کرے گا جن پر 70 سال سے ظلم کیا گیا اور انہیں نظر انداز کیا گیا۔ امت شاہ نے آج لوک سبھا میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر ریزرویشن (ترمیمی) بل 2023 اور جموں و کشمیر تنظیم نو (ترمیمی) بل 2023 کا مقصد خطے میں "محروموں کو انصاف فراہم کرنا" ہے۔ جڑواں جموں و کشمیر ترمیمی بلوں کا دفاع کرتے ہوئے شاہ نے کہاکہ جموں و کشمیر ریزرویشن (ترمیمی) بل "ان کے ساتھ انصاف کرنے اور ان لوگوں کو حقوق فراہم کرنے سے متعلق ہے جن کے ساتھ پچھلی حکومتوں میں ناانصافی ہوئی تھی۔

مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ نام کے ساتھ عزت جڑی ہوتی ہے، اسے اسے صرف وہی لوگ سمجھ سکتے ہیں جو پیچھے رہ جانے والوں کو آگے بڑھانے کی فکر کرتے ہیں جبکہ اسے وہ لوگ ہرگز نہیں سمجھ سکتے جو ایسے لوگوں کو صرف ووٹ بنک کی طرح استعمال کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ حکومتوں کے ذریعہ اس طرح کی کمیونٹیز کی توہین کی گئی اور انہیں نظر انداز کیا گیا تھا۔ کسی بھی معاشرے میں محروم افراد کو آگے لانا چاہئے۔ یہ بھارت کے آئین کا بنیادی احساس ہے، لیکن انہیں اس طرح آگے لانا ہوگا جس سے ان کی عزت میں کمی نہ آئے۔ حقوق دینے اور احترام کے ساتھ حقوق دینے میں بہت فرق ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس 2023: درج فہرست ذاتوں اور درج فہرست قبائل پر بحث کی امید

سابق حکومتوں پر حملہ کرتے ہوئے امیت شاہ نے کہا "اگر ووٹ بینک کی سیاست کو نظرانداز کیا جاتا تو دہشت گردی سے نمٹا جاتا تو کشمیری پنڈتوں کو وادی کشمیر چھوڑنے کی ضرورت نہ پڑتی"۔ انہوں نے کہا کہ ایک بل "ان لوگوں کو اسمبلی میں نمائندگی دینے کی کوشش کرتا ہے جنہیں دہشت گردی کی وجہ سے کشمیر چھوڑنا پڑا"۔ انہوں نے کہاکہ بلوں کا مقصد ان لوگوں کو انصاف فراہم کرنا ہے جو پچھلے 70 سالوں سے محروم تھے۔

Last Updated : Dec 6, 2023, 4:07 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details