اردو

urdu

ETV Bharat / state

دوبارہ ہوٹل کھولنے کے لیے ہیلتھ پروٹوکول پر ٹریننگ شروع - سیاحوں کا خیر مقدم

آئی ٹی ڈی سی کی جانب سے سکیورٹی پروٹوکول پر سخت ٹریننگ شروع کی گئی ہے۔ ایک مضبوط اور دوبارہ ورک فورس اورینٹیڈ اور مکمل محفوظ ہوٹل سیاحوں کا خیر مقدم کرنے کے لیے تیار ہے۔

دوبارہ ہوٹل کھولنے کے لیے ہیلتھ پروٹوکال پر ٹریننگ شروع
دوبارہ ہوٹل کھولنے کے لیے ہیلتھ پروٹوکال پر ٹریننگ شروع

By

Published : May 24, 2020, 12:59 PM IST

انڈین ٹورزم ڈیولپمینٹ کارپوریشن (آئی ٹی ڈی سی) نے کورونا وائرس کے سبب پیدا شدہ صورتحال کے درمیان اپنے ہوٹلوں کو دوبارہ شروع کرنے کی تیاریوں کے تحت ہیلتھ پروٹوکول پر ٹریننگ شروع کی ہے۔

کمپنی نے ایک بیان میں کہا کہ 'اب لاک ڈاؤن سے راحت دی جا رہی ہے اور کاروبار دوبارہ شروع کیے جا رہے ہیں۔ اس کے پیش نظر ہوٹلوں کو دوبارہ شروع کرنے کی تیاریاں شروع ہو چکی ہیں۔'

آئی ٹی ڈی سی کے چیئرمین اور مینیجنگ ڈائریکٹر کملا وردھن راؤ نے کہا کہ 'ہمارا مقصد یقین اور صحت مند ہونے کا احساس پیدا کرنا ہے۔ ہماری پہل بین الاقوامی بینچ مارک اور اپنے مہمانوں کے لیے ہماری شدید تشویش پر مبنی ہوگی۔'

انہوں نے کہا کہ 'آئی ٹی ڈی سی کی جانب سے سکیورٹی پروٹوکول پر سخت ٹریننگ شروع کی گئی ہے۔ تمام اہم کام کا احاطہ کرتے ہوئے پہلا مرحلہ 15 دنوں کے اندر ختم ہو جائے گا۔ ایک مضبوط اور دوبارہ ورک فورس اورینٹیڈ اور مکمل محفوظ ہوٹل سیاحوں کا خیر مقدم کرنے کے لیے تیار ہے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details