اردو

urdu

ETV Bharat / state

'آئی ٹی بی پی کو دس ہزار بیڈ والے سنٹر کی ذمہ داری' - نرسوں کی سروسز مہیا کرانے کی بھی درخواست

مسلح فورسز کو دہلی میں ریلوے کے کوچ میں بھرتی کووڈ 19 کے مریضوں کو طبی سہولیات مہیا کرانے اور دیکھ بھال کی ذمہ داری دی گئی ہے۔

دس ہزار بیڈ والے سنٹر کی ذمہ داری
دس ہزار بیڈ والے سنٹر کی ذمہ داری

By

Published : Jun 23, 2020, 10:49 PM IST

مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ نے آج کہا کہ چھترپور کے بھاٹی مائنس واقع رادھا سوامی ستسنگ بیاس احاطہ میں قائم کئے جارہے دس ہزار بیڈ والے کووڈ 19 مریضوں کی دیکھ بھال سنٹر کی ذمہ داری پہلے ہی ہند۔تبت بارڈ پولس (آئی ٹی بی پی) کو سونپی جاچکی ہے۔

وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے آج سنٹر کا معائنہ کرنے کے لئے مسٹر شاہ کو خط لکھا اور ان سے سنٹر کی دیکھ بھال کے لئے آئی ٹی بی پی اور فوج کے ڈاکٹروں اور نرسوں کی سروسز مہیا کرانے کی بھی درخواست کی تھی۔

کیجریوال نے خط کے جواب میں مسٹر شاہ نے کہا کہ تین روز پہلے ہی ہماری میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا جاچکا ہے کہ وزارت داخلہ اس سنٹر کی ذمہ داری آئی ٹی بی پی کو دے رہا ہے۔ اس سنٹر کا کام بڑے پیمانے پر کیا جارہا ہے ۔اس میٹنگ میں کیجریوال بھی موجود تھے۔

مسٹر شاہ نے کہا کہ میں دہلی کے لوگوں کو بھی بتانا چاہتا ہوں کہ کووڈ مریضوں کے لئے ایک ہزار بیڈ والا اسپتال بنایاجارہا ہے جس میں 250 آئی سی یو بیڈ ہوں گے۔ اس کا فیصلہ ڈی آر ڈی او اور ٹاٹا ٹرسٹ اسپتال مل کر کررہے ہیں۔ اس کی ذمہ داری بھی مسلح فورسز پر ہوگی۔ یہ سنٹر آئندہ دس روز میں تیار ہو جائے گا۔

وزیرداخلہ نے کہا کہ مسلح فورسز کو دہلی میں ریلوے کے کوچ میں بھرتی کووڈ 19 کے مریضوں کو طبی سہولیات مہیا کرانے اور دیکھ بھال کی ذمہ داری دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کے مریضوں کی دیکھ بھال کے لئے دہلی سرکار کی اپیل پر پانچ سو ریل کوچوں میں آٹھ ہزار ایکسٹرا بیڈ پہلے ہی مہیا کرائے جاچکے ہیں۔

دہلی میں کوروناوائرس’کووڈ-19‘ نے گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران سب سے خطرناک شکل اختیار کرلی ہے اور یہاں ریکارڈ 3947 نئے معاملے سے متاثرین کی تعداد 66000 اور 68 مریضوں کی اموات سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 2300 سے زائد ہوگئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details